اگر آپکے خیال میں آپکو اسمیں دلچسپی ہے تو آپکو کيا کرنا چاہئے؟
اگر آپ کا بچہ کوئين ايتھل برگاس کا سٹوڈنٹ بن جاتا ہے تو وہ ہميں اپنا دوست، مدد گار اور سمجھنے والا پائے گا۔ ہمارا کيمپس دلچسپ، گرمجوش اور خوش آمديد کہنے والا ہے۔اگرچہ ہم سمندر پار سےکئی ايک بچوں کو 16،17،يا 18 سال کی عمر میں سکتھ فارم ميں داخلہ ديتے ہيں، ہم نے يہ ديکھا ہے کہ جو بچہ چھوٹی عمر ميں ہمارے ساتھ شامل ہوتا ہے وہ زيادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے اور بہتر نتائج حاصل کرتا ہے۔ہمارے پاس سمندر پار سے کئی ايک پانچ سال اور اس سے زيادہ عمر کے بچے ہيں۔ کچھ بچے ہمارے پاس 8 سال کی يا 11 ،13يا 15 سال کي عمر ميں آتے ہيں۔ہم تمام عمر کے بچوں کو داخلہ ديتے ہيں۔
اگر آپ ايسا کر سکيں اور ہمارے پاس ديکھنے کے ليے آسکيں تو ہميں خوشی ہو گی۔ تاہم ہميں احساس ہے کہ سمندر پار سے آنا کچھ والدين کے ليے ناممکن يا مشکل ہے۔ اگر آپ ہمارے پاس آسکيں تو ہم آپ اورآپ کے بچے کو پورے کيمپس کا دورہ کرايں گے۔ اور ہر ايک کے ليےتمام اہم افراد سے ملاقات کا بندوبست بھی کر يں گے جو آپ کے بچے کی تعليم ميں اہميت رکھتے ہيں۔ اس بروشر کے پڑھنے کے بعد اگر آپ کے ذہن ميں کوئی سوال ہو تو پليز ہميں بتاہيں۔ آپ ہميں فون کر سکتے ہيں يا اي ميل کر سکتے ہيں۔ ہم آپ کی ہر طرح مدد کرنے کو تيار ہيں۔ اگر آپ نے اپنے بچے کو اس سکول ميں بھيجنے کا فيصلہ کيا ہے اور آپ خود نہيں آسکتے تو برائے مہربانی:
اس رجسٹريشن درخواست فارم کو پر کر کے 185 پونڈ کی رقم کے ساتھ ہميں ارسال کر ديں۔ اگر آپ کے ليے يہ آسان ہو تو آپ کريڈٹ کارڈ سے بھی ادائيگی کر سکتے ہيں۔
اپنے بچے کی تمام موجودہ اور پچھلے سکولوں کی تفصيلات بمعہ پاس کرنے والے امتحان اور گريڈ کی تفصيلات کے، ہميں ارسال کر ديں۔ برائے مہربانی اگر ممکن ہو تو بچے کے موجودہ سکول سے ايک مناسب رسمی تحريری ريفرنس بھی ارسال کريں۔ ہميں آپ کے بچے کے حاليہ سکول کي رپورٹ بھی درکار ہو گی۔
بحثيت والدين اپنے بارے ميں اور يہ کہ آپ کيا کرتے ہيں ،بھی مختصراً بتائيں۔ کچھ اپنے خاندان کے بارے ميں کہ وہ کيسے ہيں اور کيا پسد کر تے ہيں کے متعلق مختصراً لکھيں اور اپنے اس بچے کے بارے ميں بھی جو اس سکول ميں داخلہ چاہتا ہے۔ وہ کيا پسند کرتے ہيں اور کيا نہيں پسند کرتے۔ وہ اپنے فارغ وقت ميں کيا کرتے ہيں؟ ايک غر رسمی فيملی فوٹو سے بھی بہت مدد ملے گی۔ آپ کا بچہ کون سا پيشہ اختيار کرنا چاہتا ہے؟ کيا آپ بھی وہی چاہتے ہيں؟ جتنا زيادہ ہميں آپ کے بارے ميں پتہ ہو گا اتنا اچھا ہو گا۔
اس کے علاوہ ہميں ان سب چيزوں کی تفصيل سے آگاہ کريں جن کے بارے ميں آپ سمجھتے ہيں کہ ہميں آگاہ ہونا چاہئے۔ کيا آپ کے بچے کو کوئی ايسے مسائل درپيش ہيں جن کا ہميں علم ہونا ضروری ہے؟ اگر آپ کے بچے کو طبی، جسمانی معذوری يا اسے کسی چيز سے الرجی ہے تو وہ بھی اس وقت آپ کو ہميں بتانا چاہئے۔
اگر آپ انگلش زبان سے مانوس نہيں ہيں تو آپ ہميں اپنی مادری زبان ميں لکھ سکتے ہيں۔ ہمارے سٹاف کا کوئی ايک فرد آپ کے خط اور معلومات کا انگلش ميں ترجمہ کر دے گا۔ اگرچہ اگر آپ ہميں انگلش ميں لکھيں گے تو اس سے سلسلے کو تيزی سے آگے بڑھانے ميں مدد ملے گی۔
اس کے بعد ہم آپ کی دی ہوئی معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے آپ کے بچے کے موجودہ سکول سے رابطہ کريں گے اگرآپ ايسا نہيں چاہتے تو آپ ہميں ايسا نہ کرنے کی کوئی معقول وجہ بتائيں۔ اگر ہم آپ کے بچے کو کوئين ايتھل برگاس سکول ميں داخلے پر رضامندی کا اظہار کريں تو ہم آپ کو لکھيں گے اور آپ کو تمام معلومات فراہم کريں گے جن کے بارے ميں آپ کا آگاہ ہونا ضروری ہے۔ واب افسوس سے نہ ميں ہوا تو بھی ہم آپ کو لکھيں گے اور آگاہ کريں گے۔ اس پوری کاروائی پر عموماً تين ہفتے لگتے ہيں۔ اگر کوئی ايسی جلدی کرنے کی وجہ ہوئی تو تمام معاملات ہفتوں کی بجائے دنوں ميں نمٹانے کا بندوبست کيا جاسکتا ہے۔
E.mail: 
سہ ماہی فيسيں ~ ۔پيشگی ادائيگی
سال ميں تين ٹرم ہوتی ہيں۔ جو خرچہ يہاں دکھايا گيا ہے وہ ايک سہ ماہی ٹرم کا ہے۔ يہ قيمتيں ہماری حاليہ قيمتيں ہيں۔ ان پر ہر سال نظر ثانی کی جاتی ہے۔ آپ فيس کی ادائيگی چيک يا بنک ٹرانسفر کے ذريعے کر سکتے ہيں۔ تھوڑے سے اضافی چارج کے ساتھ آپ يہ ادائيگی کئی ماہ ميں کر سکتے ہيں يا ويزا، ماسٹر کارڈ يا امريکن کارڈ کے ذريعے بھی ادا کر سکتے ہيں۔ تمام سمندر پار طلبا کو 1500 پونڈ کی ايک قابل واپسی رقم شروع ميں جمع کرانی ہو گی جوپڑھائی کے اختتام پر کالج چھوڑتے وقت تمام واجب الادا بلوں کی ادائيگی کی صورت ميں واپس کر دی جائے گی۔ اگر آپ کالج چھوڑنا چائيں تو اس کے لے آپ کو ايک سہ ماہی کا نوٹس دينا ہو گا۔ بصورت ديگر آپ سے ايک فل ٹرم )سہ ماہی( کی فيس چارج کی جائے گی۔
پہلی سہ ماہی: عام طور پر : ستمبر سے دسمبر
دوسری سہ ماہی: عام طور پر: جنوری سے مارچ
تيسری سہ ماہی: عام طور پر: اپريل سے جون
سمندر پار سے نئے طلبا عموماً ستمبر کی ابتدا میں شرع ہونے والی سہ ماہی ميں شامل ہوتے ہيں جب تعليمی سال شروع ہوتا ہے۔
14 يا 15 سال کی عمر کے ايئر گروپ 10 اور 11 کے طلبا جو ہمارے جی۔۔ايس۔سی۔ای کے دوسال کے کورس کے ليے آتے ہيں۔۔۔
يا 16،17،18،19 سال کی عمر کے ايئر گروپ 12 اور 13 کے طلبا جو دو سال کے اے ليول کے کورس کے ليے ہمارے پاس آتے ہيں۔۔۔
کو ستمبر ميں شروع ہونے والی ٹرم ميں ابتداء کرني ہو گي ورنہ ان کے ليے کافی دشواری ہو گی۔ يہ دو سالہ کورسز ستمبر کی سہ ماہی ميں شروع ہوتے ہيں جو لوگ جنوری کی سہ ماہی ميں ہمارے پاس شروع کریں گے وہ ايک پوری سہ ماہی ٰٹرمٰ کے کام سے محروم ہو جائيں گے۔ اور ان کے ليے باقی کے کورس کو سمجھنا بہت مشکل ہو گا۔
14 سال سے چھوٹی عمر کے طلبا عموماً ستمبر کے شروع ميں ہمارے ساتھ شامل ہوتے ہيں۔ مگر وہ جنوری يا اپريل ميں بھی شروع کر سکتے ہيں۔
برائے مہربانی يہ دھيان ميں رہے کہ يہ تجاویزصرف آپکی رہنمائی کے ليے ہيں۔ غير معمولی حالات ميں مثلا آپ کے ملک ميں جنگ کا خدشہ ہے يا سياسی ابتری يا خاص ذاتی طور پر کوئی ايمرجنسی کے حالات کا سامنا ہے تو ہم اپنے نئے آنے والے طلبا کو کسی بھی وقت لينے کے قابل ہوں گے۔ اس کی ايک مثال يوں ہے کہ ایک خاص کميونٹی کے ليڈر فوری طور اپنی بيٹی کو اپنے ملک سے باہر بجھوانا چاہتے تھے کيونکہ ان کے خاندان کو سخت خطرہ لاحق تھا۔ انھوں نے ہميں صبح گيارہ بجے فون کيا۔ اور اس بچی کے والد بيٹی کے ليے يو کے میں فوری داخلے کا ويزا حاصل کرنے ميں کامياب ہوئے ۔
وہ بچی اپنے والد کے ذاتی طيارے ميں اسی دن رات کو 8 بجے ہمارے پاس پہنچی۔ اس کے پاس ماسوائے مالی اخراجات کے کچھ نہ تھا۔ اگلے دن ہم نے اس کے کپڑے خريدنے ميں اس کی مدد کی اور وہ سيٹ ہوگئ اور اس نے سکول شروع کر ديا۔ وہ ہمارے پاس چار سال رہی اور بہتريں تعليمی نتائج حاصل کيے۔ اور آخر يونيورسٹي پہنچی۔ ہميں يہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے کہ وہ اور اس کی فيملی اب بخيرو عافيت ہيں۔
ايک سہ ماہیٓ ٹرمٰ کی فيس |
عمر -تقريبا |
امتحان ديئے |
ايئر گروپ |
£7,340 |
6/5 سال |
|
ايئر1 |
£7,340 |
7/6 سال |
کی سٹيج 1 ٹسٹ |
ايئر 2 |
£7,340 |
8/7 سال |
|
ايئر 3 |
£7,340 |
9/8 سال |
|
ايئر 4 |
£7,575 |
10/9 سال |
|
ايئر 5 |
£7,575 |
11/10 سال |
کی سٹيج 2 ٹسٹ |
ايئر 6 |
£8,895 |
12/11 سال |
|
ايئر7 |
£9,395 |
13/12 سال |
|
ايئر 8 |
£9,395 |
14/13 سال |
کی سٹيج 3 ٹسٹ |
ايئر 9 |
£9,395 |
15/14 سال |
جی۔ ۔ايس۔سی۔ای کی شروعات |
ايئر 10 |
£9,395 |
16/15 سال |
جی۔ ۔ايس۔سی۔ای امتحانات |
ايئر 11 |
£10,335 |
19/18/17/16 سال |
سکتھ فارم- اے ليول |
ايئر12 |
£10,335 |
20/19/18/17 سال |
سکتھ فارم۔ اے ليول |
ايئر13 |
ہمارے طلبا ہمارے بہترين سفير ہيں
کوئيں ايتھل برگاس ايک موزوں اور پھلنے پھولنے والا سکول ہے جہاں شاگردوں کو چھوٹی عمر سے ليکر جی۔ ۔ايس۔سی۔اي اور اے ليول کے امتحانوں اور پھر اس کے بعد کی زندگی ميں کاميابی کے زينے طے کرنے کے ليے ايک پليٹ فارم مہيا کيا جاتا ہے۔ ہمارے تمام طلبا کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اندر سوچ کی، جانفشانی اور اعتماد کی خود انحصاری پيدا کريں۔
ہماری بہتريں سہوليات اور شاندار کاميابيوں کی بدولت بے شمار لوگ کلاسوں ميں داخلہ چاہتے ہيں۔ اگر آپ اپنے بچے کومستقبل قريب ميں يا ايک دو سال کے اندر ہمارے پاس داخل کرانا چاہتے ہيں تو ہمارا آپ کو مشورہ ہے کہ آپ جتنی جلدی ممکن ہو اپنے بچے کو رجسٹر کروا ديں۔
سکول کا ماحول آپ کو بتائے گا کہ ايتھل برگاس کالج ميں فراہم کی جانے والی تعليم کا معيار کيا ہے۔ ہمارا نو عمر ترين سمندر پار کا شاگرد پانچ سال کا اور سب سے بڑی عمر کا طالب علم بيس سال کا ہے۔
ہم اميد کرتےہيں کہ اس بروشر سے آپ کو سکول کی روزمرہ کی زندگی کے بارے ميں کچھ آگاہی ہو گی۔ اور اگر ممکن ہوا تو آپ خود اپنے طور پر ہماری بہترين لگن، ہمارا کيمپس ، ہمارے اساتذہ اور سب سے بڑھ کر ہمارے طلبا کو ديکھنے ضرور آہيں گے۔ يہ ان کی کاميابی ہی ہے جس پر ہم اپنی تمام تر توانائی اور تجربات صرف کرتے ہيں۔ ۔اس کے بدلے ميں وہ ہمارے بہترين سفيرثابت ہوتے ہيں۔
برائے مہربانی نوٹ فرمائيں کہ جو طالب علم انگلش بلکل نہيں جانتے انھيں پہلے ايک مختصر مگر بھرپور انگلش کا کورس کرنا ہو گا تاکہ وہ انگلش ميں بات چيت کے قابل ہو سکيں۔وہ طلبا جو انگلش بول تو ليتے ہيں مگر سمجھنے ميں دشواری محسوس کرتے ہيں انھيں بھی اضافی مدد چايئے ہو گی۔ اس سروس کے پيسے چارج کيے جاتے ہيں۔
سمندر پار سے آنے والے طلبا جنہيں انگلش بلکل نہيں آتی يا تھوڑی بہت آتی ہے اور جو ستمبر میں تعليمی سال کے شروع ميں شروع کرنا چاہتے ہيں اکثر جولائی میں انگلينڈ پہنچتے ہيں اور لوکل لينگويج کورس اکيڈمی ميں داخل ہوتے ہيں اور کسی انگلش فيملی کے ساتھ قيام کرتے ہيں جو ان کے گارڈين کے طور پر کام کرتے ہيں۔ اگر اس کی ضرورت پڑے تو ہم اس کا بھی بندوبست کر سکتے ہيں۔ لوکل لينگويج اکيڈمی اور گارڈين کا خرچہ والدين کے ذمہ ہو گا جو انہيں پيشگی دينا ہو گا۔ اس طرح سے بچے کی انگلش ستمبر ميں ہمارے ساتھ سکول شروع کرنے تک کافی بہتر ہو چکی ہو تی ہے۔