انگلينڈ کی  تعليم اگرآپ يہ سائٹ     ديگر٣٥ زبانوں ميں سے کسی ميں   ديکھناچاہيں     تويہاں کلک      کريں
يوکے بورڈنگ سکول-ايتھل برگاس کالج
پانچ سے اٹھارہ سال کے لڑکوں اور لڑکيوں کے ليے خودمختار،نجی سکول    فون:
  044 1423 33 33 30
اپنے بچوں کوروائيتی انگلش تعليم ديں۔

انگلينڈ کی  تعليم اگرآپ يہ سائٹ     ديگر٣٥ زبانوں ميں سے کسی ميں   ديکھناچاہيں     تويہاں کلک      کريں

دوستی بہترين کارکردگي اور نگہداشت کي ايک روايت

1912 ميں اسکا قيام عمل ميں آيا اور ان نو دہائيوں ميں کوئين ايتھل بارکاس کالج قومي اور بين الاقوامي سطح پر ديکھ بھال،دوستانہ رويہ اور شاندار کارکردگي کي وجہ سے انگليند کے بہترين اور زبردست جانے پہچانے سکولوں ميں سے ايک بن گيا ہے۔

سرمائے کو خرچ کرنے والا ہماراپروگرام کيمپس کے مالي امور کا انتظام کرتا ہے جس ميں بہترين قسم کي سہوليات مہيا کي جاتي ہيں۔ پچھلے چند سالوں ميں بيس مليئن پاؤنڈ کي خطير رقم خرچ کي گئي جس سے ہمارے طلبہ کو ايسے فوائد و ثمرات حاصل کرنے کے لئے مدد ملي جن کے سبب وہ غيرمعمولي کاميابي کي طرف گامزن ہوسکتے ہيں اور اب پينٹيئم کمپيوٹر سے لے کر ٹيلي فون اور وائس ميل سروس کي سہوليات تک ان کے بيڈرومز ميں دستياب ہيں۔

ہر سال ہم اپنے ريسورسز ميں اضافہ کرتے رہتے ہيں جس کي اہميت کو والدين کي ايک بڑھتي ہوئی تعداد قدر کي نگاہ سے ديکھتي ہے کيونکہ يہ ان کے بچوں کو ترقي کے ايسے مواقع فراہم کرتي ہيں جن کا مقابلہ کوئي اور نہيں کر سکتا۔

کوئين ايتھل برگاس کالج ميں ہم اس امر پر مکمل يقين رکھتے ہيں کہ ہر طالب علم زبردست اہميت کا حامل ہے اس لئے ہماراسکول بہت بڑا سکول نہيں ہے اور ہميں اس کي خوائش بھي نہيں ہے تاہم ہمارے ہاںسہوليات بلند پائے کي موجود ہيں۔

روايات کو برقرار رکھنا  

سکول کي ساري تاريخ ميں ايتھل برگاس کالج نے بہترين کارگزاري اور سربلندي کے ريکارڈ کو برقرار رکھا ہے1912 ميں ہمارے اس کالج کي بنياد رکھي گئي اور اس وقت سے ہم اپني عمدہ کارکردگي کے ريکارڈکي دل و جان سے حفاظت کرتے چلے آرہے ہيں۔ چار سوسائٹيز ايسي ہيں جن کے سکول کے ساتھ تاريخي روابط چلے آرہے ہيں اور ان کے نام يہ ہيں:کينٹ وارا، ڈيرونٹ،افارويک اور لائمنج۔ ہرطالب علم جب ہمارے ہاں پہلي مرتبہ آتا ہے تو ان ميں سے کسي ايک کي رکنيت حاصل کرتا ہے۔ ہر ايک ڈرامہ، موسيقي اور کھیلوں ميں دوسرے سے مقابلہ کرتا ہے۔ ہمارے خيال ميں ايسا نظام زندگي بھر کي دوستي، مقابلہ اور ايک تسلسل کو جنم ديتا ہے۔ يہ امريکي يونيورسٹي کے فريٹرنٹي ہاؤسز کے نظام سےبہت ملتا جلتا ہے۔

ہمارے ہاں سابقہ طلبہ کے لئے ايسوسي ايشن بھي موجود ہے۔ جسکا نام اولڈ ايتھل برگيئن ايسوسي ايشن ہے۔ يہ تنظيم بہت مضبوط اور فعال ہے۔ سابقہ طلبہ کے دوبارہ ملاپ کے لئے مواقع کا انتظام کالج، لندن، انگلينڈ ميں یا کسي اور جگہ اور سمندر پار بھي کيا جاتاہے۔

ايسوسي ايشن کا کوئين ايتھل برگاس کالج ميں اپنادفتر ہے۔

تعليي زندگي حصول علم کي لطف اندوزي  

کوئين ايتھل برگاس نہ تو ايک بڑاسکول ہے اور نہ ہي اس کي خوائش رکھتاہے۔  

جيسا کہ آپ اس کي توقع کريں گے طلبہ کي تعداد کے لحاظ سے ہماري کلاسيں چھوٹي ہوتي ہيں اور ہمارے ٹيچرز ہر بچے کو انفرادي طور پر بہترين توجہ دے سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ گروپ نگران ہر طالب علم کی ترقی میں ذاتی دلچسپی لیتا ہے۔

اپنے جونيئر ڈيپارٹمنٹ ميں ہماري بھرپور کوشش ہوتي ہے کہ ہمارا طالب علم بنيادي عام تعليمي ضروريات پر زبردست عبور حاصل کرے۔ جيسے جیسے طالب علم ہمارے جونيئر ڈيپارٹمنٹ کے تحت ترقي کے مراحل طے کرتا ہے ہم اسے مزيد خصوصي مضامين کي گہرائي تک لے جانے ہيں۔

ہمارے سينيئر سکول ميں ابتدائي سالوں کا ہدف ہر بچے کي صلاحیتيوں اور کمزوريوں کو جانچنا ہے خصوصي طور پر ان کي دلچسپي کے بارے ميں معلوم کرتے ہيں تاکہ ان کے ليے مناسب مضامين کا انتخاب کيا جائے جوامتحان کے وقت ان کے ليے کاميابي کا باعث بنيں اور يہ سب کچھ ہم والدين اور بچوں کي مرضي کومدنظر رکھ کر کرتے ہيں۔

وہ طالب علم جو ہمارے ہاں تعليم کا آغاز گيارہ اور تيرہ سال کے درميان کرتے ہيں ان کو وسيع پيمانے کے پروگرام ميں شامل کيا جائے گا جس ميں انگلش،حساب،تين سائنسز، موسيقي، آرٹس، زبانيں، انفارميشن ٹيکنالوجي اور علم اخلاقيات شامل ہے۔کيئررز سپورٹ اور ذاتي سماجي تعليم بھي اس ميں شامل ہے۔