کوئين ايتھل برگاس اتني اہميت کا حامل کيوں؟
برائن آر مارٹن
چيئرمين ~ سينئر چيرٹ ايبل ٹرسٹي
ميرےخاندان اور ميں نے 1990 تھارپ انڈروڈ ہال سے نقل مکانی کي تاکہ کالج کو ہيروگيٹ سے منتقل کيا جائے
اور اس طرح نئے مکينوں ميں اپنا شمار ہوا۔ اس وقت سے ہماري چيرٹ ايبل فاؤنڈيشن نئے ريسورسز کے حصول کے لئے بہت بڑي رقم خرچ کرتی آرہي ہے اور ہر سال خرچ کرتي ہے۔ يہي وجہ ہے کے ہمارے کالج ميں بچوں کي تعداد دگني سے بھي زيادہ ہوگئي ہے اور تعليمي لحاظ سے بہت کامياب ہے اور اس کا سہرا ہماري وہ بہترين سہوليات ہيں جن سے ہمارے طلبہ لطف اندوز ہوتے ہيں۔ ہماري سہوليات ہماري وضاحت کا ايک حصہ ہيں۔ کئي سالوں سے تعليمي،رہائشي اور سکون و اطمينان سے متعلق ريسورسز پر ہم جو کچھ خرچ کرتے آرہے ہيں اس بات کو يقيني بناتے ہيں کہ ہمارے بچوں کو کاميابي کے لئے ہر قسم کے مواقع ميسر ہوں اور اسي بنياد پر ستانوے في صد ہمارے طلبہ يونيورسٹي ميں جگہ لے رہے ہيں۔ يہ نہايت خوشي کي بات ہے کہ سنڈے ٹائمز کے مطابق جي سي ايس اي اور اے ليول کے امتحاناتي نتائج کے لحاظ سے ہمارا سکول انگلينڈ کا چوٹي کا سکول ہے۔
اگرچہ ہم اس بات کو يقيني بناتے ہيں کہ ہماري جانب سے بہترين سہوليات فراہم کي جائيں اسکے ساتھ ساتھ ہم اس بات کو بھي مدنظر رکھتے ہيں کہ ہمارے پرانے کنٹري ہاؤس کي کشش پر بھي کوئي حرف نہ آئے۔ بہت سے والدين يہ ديکھ کر نہايت حيران ہوئے کہ ہمارے ہاں کلاس رومز ميں نئے قالين موجود ہيں اور جماعتوں کا فرنيچر خصوصي طور پر تيار کروايا گيا ہے۔ ہم اپني بہترين ساکھ کے بارے ميں حق بجانب ہيں کيونکہ ہماري اقامتي سہوليات اور ديکھ ہھال کا معيار يورپ کے کسي بھي خودمختار سکول کے مقابلے ميں عمدہ ترين ہے۔
ہمارے وہ طلبہ جو گھوڑے کے شديد شوقين ہيں ان کو کسي بھي اور خودمختار سکول ميں اتنے بڑے اور حيران کن شاہسواري کے مرکز نہيں ملےگا۔ ہمارے ہاں اس بات کي اجازت ہے کہ طلبہ اپنے گھوڑے ساتھ لاسکتے ہيں اور اس وجہ سے ہمارے کالج ميں طلبہ پوري دنيا سے کھچے چلے آتے ہيں۔
اگرچہ اس بات ميں کوئي شک نہيں کہ ہمارے بچوں کو کسی چیز کی کمی نہیں مگر پھر بھي ایک دوسری چيز ہے جو ہماری مخصوص خاصیت ہے۔ غالباً وہ يہ ہے کہ ہماراسکول اتنابڑا نہيں ہے اور ہر طالب علم کو ہم انفرادی توجہ دیتے ہيں۔ بہت سے والدين خوشي کے ساتھ اپني اس رائے کا اظہار کرتے ہيں کہ ہماري فہم و فراست پر مبني سوچ جوکہ نوجوان طلبہ کے روزمرہ زندگي کي ضروريات کے بارے ميں ہوتي ہے کچھ دوسرے سکولوں کي پراني ڈگر پر چلنے والي سوچ سے مختلف ہے۔
ميں اور ميري بيوي کيمپس ميں باقاعدگي سے رہتے ہيں اور ميرا دفتر اس علاقہ کا حصہ ہے جس کو سنٹرل مينيجمنٹ کہتے ہيں۔ نئے طلبہ فوري طور پر جان ليتے ہيں کہ ميں ايک طويل قامت آدمي ہوں جوکہ رنگين کوٹ اور ترچھے کالر والي شرٹ ميں ملبوس ہوتا ہوں اور ميری بيوي وہ خاتون ہے جو کہ ليبراڈر ڈاگز {کتوں کي ايک قسم} کے ساتھ نظر آتی ہے۔ کیونکہ ميري اور ميري شريک حيات کي زندگي سختي سے سکول کے ساتھ منسلک ہے اس لئےميں اپنے سٹاف کي اس دلجمعي کو ديکھتا رہتاہوں جس سے وہ طلبہ کي نگہداشت کرتے ہيں۔غالباً اس کي وجہ يہ ہے کہ ہماراسٹاف حقيقي طور پر ہمارے بچوں کي ديکھ بھال کے بارے ميں فکر مند رہتاہے۔ جہاں کبھي ضروري پڑنے پر ہوشمندانہ اور مناسب نظم و ضبط کو نوجوانوں کو راہ راست پر لانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے وہیں کسی دوسرے موقع پر سٹاف کا رکن اپنے معمول سے ہٹ کر مدد بھی کرے گا جہاں کہیں بھی ايسي مدد کي ضرورت ہوئي۔
والدين اور طلبہ اس بات کو تقويت انگيز خيال کرتے ہيں کہ وہ آساني سے اسٹاف کے ساتھ بات کرسکتے ہيں۔ ميں خوش ہوں کہ ہماري ٹيم والدين کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرتي ہے۔خلاصہ يہ ہے کہ کوئين ايتھل برگاس ميں رہنے والے لوگ ايک خاندان کي حيثيت رکھتے ہيں۔ ايک خاندان کي طرح کے سکول کي حيثيت سے ہم اپنے بچوں پر فخر کرتے ہيں۔ ہم اپني بساط کے مطابق ان کے لئے سب کچھ کرتے ہيں۔ جب ضروري ہو ہم ان کو نظم و ضبط سکھاتے ہيں اور جب ہم ديکھتے ہيں کہ بچے بالخ ہوگئے ہيں،وسيع دنيا ميں اعتماد اور کامياب جوانوں کي طرح چل سکتے ہيں تو ہميں خوشي ہوتي ہے۔ مخصوص شعبوں ميں اپنی خصوصیات کی وضاحت کرنا تقريباً ناممکن ہے۔يہ کہنا کافي ہے کہ تھوڑا سا مختلف اور مخصوص ہونا ہمارے بچوں کے لئے بہت کامياب ثابت ہوا ہے۔
برائن آر مارٹن
پرنسپل ٹرسٹی
چيئر مين آف گورنرز
والدين تحرير کرتے ہيں:
“ ايسا لگتا ہے کہ آپ اوسط درجہ کي ذہانت کے بچوں کا انتخاب کرتے ہيں اور پھر تعليمي لحاظ سے ان کو ذہين ترين بچوں کے درميان لا کھڑاکرتے ہيں ”