اے ليول کے لئے سکستھ فارم ميں مطالعہ سے متعلق وسيع انتخاب دستياب ہے
اگرآپ کوئين ايتھل برگاس ميں اے ليول سکستھ فارم کلاس ميں ہيں تو عام طور پر آپ چار يا پانچ رسمي اے ليول کے مضامين پڑھتے ہيں۔ اگر آپ کوئين ايتھل برگاس کي کالجيئٹ سکستھ فارم کلاس ميں ہيں تو آپ پيشہ ورانہ اے ليولز، کيريئر کے لئے کورسز لے سکتے ہيں جس کےلئے آپ ايک اے ليول يا تين عدد تک ايز ليولز کا اضافہ کرسکتے ہيں۔ ہمارے ہاں کئي دوسرے خصوصي سکستھ فارم کورسز دستياب ہيں جو کہ دونوں سکستھ فارمز بشمول بي ايچ ايس اے آئي ايکويسٹريئن ايسسٹنٹ انسٹرکٹرز ايگزيمينيشن اور کھانوں اور مے سے متعلق ليتھ سرٹفکيٹ ہيں۔
سکول ميں سکستھ فارم کلاس دوسري کلاسوں کي بہ نسبت زيادہ خصوصي اور سينئر تصور کي جاني چاہيے۔ ہمارے خيال کے مطابق يہ درست ہے۔ جب آپ سکستھ فارم کلاس تک آجاتے ہيں تو آپ ميں اتني قابليت ہوجاتي ہے کہ جونئير طلبہ مدد کے لئے آپ سے رجوع کريں۔ ہمارے ہاں سکستھ فارم کلاس کے طلبہ کي زندگي يونيورسٹي کي زندگي سے ملتي جلتي ہوتي ہے۔ سکستھ فارم کلاس کے اپنے باقاعدہ اجلاس ہوتے ہيں،انکے اپنے اعلي معيار کے ايئر کنڈيشنڈ مشترکہ روم يعني کامن روم،عليحدہ جم نيزئيم ہوتے ہيں اور وہ عليحدہ رہتے ہيں۔ سکستھ فارم کلاس کے طلبہ کے لئے ہمارے ہاں سگريٹ نوشي کي جگہ دستياب ہے جس کو سموکنگ لاؤنج کہتے ہيں جن کو وہ اپنے والدين کي طرف سے تحريري اجازت کے بعد سگريٹ نوشي کے لئے استعمال کرسکتے ہيں اس کے علاوہ وہ پيشہ ورانہ سوليريئم يعني آفتابہ ،سوئنا يعني بھاپ کے ذريعے ليے جانے والے غسل کا کمرہ اور جکوذي يعني بلبلوں کے ذريعے ليے جانے والا غسل کي سہوليات موجود ہيں اور يہ تمام سہوليات ان کے لئے عليحدہ طور پر دستياب ہيں۔
ہمارے ہاں اےليول کے لئے بائيس مضامين کا مختلف انتخاب دستياب ہے:
آرٹ اينڈ ڈيزائن انفارميشن و کميونيکيشنز ٹيکنالوجي ) آئي سي ٹي (
علم حياتيات يعني بيالوجي حساب
بزنس اسٹڈيز اضافي حساب
کيميا يعني کيمسٹري جديد زبانيں – فرانسيسي/جرمن/ہسپانوی
ڈیزائن ٹیکنولوجی موسیقی
معاشيات پيرفارمنگ آرٹس
انگريزي زبان تصويرسازي
انگريزي ادب طبيعات يعني فزکس
فيشن اينڈ ڈيزائن علم نفسيات
جغرافيہ تاريخ
سکستھ فارم کي تدريس
سکستھ فارم کلاس کے ہر طالب علم کو ذاتي ٹيوٹر ديے گئے ہيں جن سے وہ ہفتہ وار ملاقات کرتے ہيں۔ مسائل گھمبيير صورت اختيارکرنے سے قبل ہي حل کر ليے جاتے ہيں، اہداف سے متعلقہ پروگرس کو مسلسل جانچا جاتا ہے اور زيادہ سے زيادہ کاميابي حاصل کرنے کے لئے حوصلہ افزائي،تدابير اور حکمت عمليوں کو بروئے کار لايا جاتاہے۔۔ تدريس کي يہ سہولت بچوں کو ان کي خوائشات سے کہيں زيادہ کاميابي کو يقيني بنانے کےلئے بہت موثر ثابت ہوئي ہے۔ عام طور پر ہمارے سارے طلبہ کي اسي فيصد تعداد چار يا اس سے زيادہ اے ليول کے مضامين ميں کاميا ب ہوتي ہے يا امتحانات ميں بيٹھتي ہے اور ان ميں سے نوے في صد لوگ اپني پسند کي يونيورسٹي ميں داخلہ لينے ميں کامياب ہو تےہيں۔ ہمارے ہاں سے فراغت پانے والے طلبہ کہتے ہيں کہ ان کي زبردست محنت اور کاميابي کا راز سکستھ فارم مينٹرنگ ہے۔
سکستھ فارم کلاس اور گھوڑے
بي ايچ ايس اے آئي يعني گھڑسواري کي اسٹڈيز بمعہ اے ليولز يا ليتھ ککري کورس بہت مقبول ہيں اور ايسے طلبہ کے لئے جو اس آپشن کو اختيار کرناچاہتے ہوں ہمارا کالج يورپ ميں سب سے بہترين گھڑسواري کے مرکز کي پيش کش کرتا ہے۔ آپ ايکوائن مينجمنٹ يعني گھڑسواري کے انتظامات سے متعلقہ کورس کي نيشنل وُکيشنل کواليفکيشن کے ليول ون،ٹو اور تھري کي اسٹڈي بھي کرسکتے ہيں۔ بہت سے گھڑسواري کے شائق طلبہ يا تو اپنے گھوڑے لاتے ہيں يا کالج سے کرائے پر گھوڑے حاصل کرتے ہيں اور يا پھر گھوڑے کو خريد ليتے ہيں اور اپنے دوسالہ کورس کے دوران اس کو انگلينڈ ميں اپنے ساتھ ہي رکھتے ہيں۔
رائل ايکويسٹرئين سنٹر تحسين کے لائق ہيں جو £ 3 مليئن کي رقم ہر قسم کي قابليت رکھنے والے طلبہ کو گھڑسواري خوداعتمادي سے کرنے کے لئے خرچ کرتے ہيں اور برٹش ہارس سوسائٹي کے امتحانات ميں کاميابي حاصل کرنے کےلئے اول درجے کي ٹيوشن فراہم کرتے ہيں۔ گھڑسواري کے تمام اسباق برٹش ہارس سوسائٹي کے منظورشدہ اور پيشہ وارنہ طور پر تعليم يافتہ انسٹرکڑز ديتے ہيں۔
سہوليات ميں وسيع انڈور يعني اندروني اور ارينا يعني تربيت گاہ بمعہ طمفانی روشنی اور ہرقسم کے موسم کے لئے قابل عمل بيروني يعني آؤٹ ڈور ايرينے يعني تربيت گاہيں شامل ہيں۔ ايک سو پچاسي سے زائد گھوڑوں يا ٹٹوؤں کے لئے بہترين سہوليات سے آراستہ اصطبل خانے جو کہ ڈھکے ہوئے ہيں ہمارے ہاں موجود ہيں اور ان ميں نعل بندي اور وٹرينري جگہيں،اور گھوڑي اور بچھيرے کے اصطبل بھي موجود ہيں۔ گھڑسواري کا يہ مرکز کراس کنٹري کورسز،تمام موسموں کے لئے قابل عمل آدھے ميل پر مشتمل گھوڑوں کي پويہ رفتار اور جمپنگ ٹريک اور نو عدد وسيع ضياپاش روشنيوں کا نظام،تمام موسموں کے لئے قابل عمل آؤٹ ڈور طويلوں جيسي سہوليات کي وجہ سے ايک شاندار حيثيت رکھتا ہے۔
سکستھ فارم کلاس کے لئے پيشہ ورانہ کورسز
ايک جديد اور دورانديش سکول کي حيثيت سے کوئين ايتھل برگاس اس بات کو تسليم کرتا ہے کہ سکستھ فارم اے ليول کي اسٹڈي ممکن ہے ہر طالب علم کو مثالي تعليمي نتيجہ فراہم نہ کرے۔ کيرئير پاتھس جو کہ مخصوص کورسز کي وجہ سے بہتر انداز ميں طلبہ کو رہنمائي فراہم کريں ہمارے کالج يعني کوئين ايتھل برگاس کي طرف سے بہتر طور پر تيار کيے جاتےہيں اور ہمارے سکول کے علاوہ چند ہي ايسے سکول ہوں گے جو کہ سکستھ فارم اسٹڈيز کي وسيع اور لچکدار پيش کش کرتے ہوں۔
بزنس فاؤنڈيشن کورسز
) ووکيشنل اے ليول (
طلبہ بي ايچ ايس اے آئي ايکويسٹريئن اسٹڈيز اعلي معيار کے بزنس ووکيشنل اے ليول کورس کے ساتھ مشترکہ طور پر کرسکتے ہيوں۔ طلبہ دوسرے کمپيوٹر سے متعلقہ کورسز کو اپنے پروگرام کے ساتھ اضافي مضمون کي حيثيت سے لے سکتے ہيں۔
کوئين ايتھل برگاس کاليجيئٹ فاؤنڈيشن ہي ايک ايسا خودمختار کالج ہے جو کہ بي ايچ ايس اے آئي ايکويسٹرئين اسٹڈيز، آرايس اے کمپيوٹر اسٹڈيز يا دوسري خصوصي اسٹڈيز مثال کے طور پر آرٹ اينڈ ڈيزائن، زبانيں، موسیقی اور ڈرامہ جيسے کورسز کو يکجا کرنے کي سہولت فراہم کرتا ہے۔ اگر ٹائم ٹيبل اس چيز کي اجازت دے تو طالب علم ہيڈ ٹيچر کے ساتھ بات کرنے کے بعد اضافي تعليمي مضامين بھي لے سکتا ہے يا امتحان ميں دوبارہ بيٹھ سکتا ہے۔
بہت سے شعبہ جات ميں کاميابي حاصل کي جاسکتی ہے
ليتھ کا ککری يعني کھانے بنانے کا کورس
دنيا کے مشہور ترين ليتھ ککري کورس کے لئے کوئين ايتھل برگاس انگلينڈ کا سنٹر تصورکيا جاتاہے جو کہ قديم گھريلو سائنس سے بہت مختلف نوعيت کا ہے۔ طلبہ کو بجٹ بنانے،کھانے تيارکرنے اور ان کي منصوبہ بندي کرنے کے بارے ميں سکھاياجاتا ہے اور کورس کي اہميت ميں دوروں، مظاہروں اور مۓ کو چکھنے کي وجہ سے اور اضافہ ہوتاہے۔ حاصل کيا جانے والا سرٹيفکيٹ بين الاقوامي طور پر تسليم شدہ اور ليتھ انٹرنيشنل ککري سکول کا منظورشدہ ہوتا ہے۔
طلبہ اے ليول کے ساتھ اس کورس کو بھي اختيار کرسکتے ہيں اگرچہ ٹائم ٹيبل اس کي اجازت نہيں ديتا۔
بہت سے سمندرپارکے طلبہ اس کورس کو اپنے پروگرام کے ساتھ بطور ايک فن کے کرتے ہيں۔ يہ کورس اکادمي اسٹڈي سے آدمي کو تھوڑي فرصت ديتاہے اور بعد کي زندگي کے لئے کھانے بنانے کي مہارتوں کو فروغ دينے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اچھے کيرئير کو بنانے کے لئے وسيع انتخاب
فرصت و اطمينان اور سيروسياحت
) ووکيشنل اے ليول (
ہم ايڈوانسڈ جي اين وي کيو دوسالہ کورس برائے ٹريول و سيروسياحت کرواتے ہيں جو طلبہ کو ايسي دلچسپيوں پر مبني شعبہ ميں بہترين مستقبل کے حصول ميں مدد دے سکتا ہے۔ کاليجيئيٹ فيکلٹي کا جغرافيائي محل وقوع زبردست مدد کرتاہے۔ ہم بين الاقوامي طور پر مشہور يارک کے شہر اور ہيروگيٹ کے خوبصورت قصبہ کے درميان واقع ہيں۔ ہمارے اردگرد اول درجے کي سيروسياحت اور اطمينان کے مواقع دستياب ہيں جو کہ ہم اپني اسٹڈيز ميں بھي يکجا کرتے ہيں۔
فيشن اور تخليقي اسٹڈيز
ووکيشنل اے ليول (
قومي سطح پر تسليم شدہ يہ کواليفکيشن جو کہ ہمارے فيشن اور ٹيکسٹائل کے شعبہ سے متعلق ہے طلبہ کو اس سرعت انگيز صنعت ميں مستقبل بنانے کے طريقوں کے بارے ميں علم سے بہرہ ور کرتي ہے۔ وہ اپنے بنائے گئے ڈيزائنز سے خوبصورت کپڑے بنانا،نمونوں کي کٹائي اور اپني مرضي کے مطابق کپڑے بنانا سيکھتے ہيں۔ وہ فيشن شوکے سلسلے ميں مدد کرتے ہيں جوکہ فيشن ورک کے عملي پہلوؤں ميں گہرائي حاصل کرنے کے لئے منعقد ہوتے ہيں۔
سکتھ فارم کے اختتام پر انھیں سکول چھوڑنے پر اس قسم کا خط ديا جاتا ہے
ڈيئر
وقت آپہنچا ہےکہ آپ کوئين ايتھل برگاس ميں سکتھ فارم کو چھوڑ کر ايک وسيع دنيا ميں قدم رکھيں۔ اس موقع پر کالج کا سٹاف اور گورنرز آپ کے بہتر مستقبل کے لئے نيک خوائشات کا اظہار کرتے ہيں۔ جيسے جيسے آپ آگے بڑھتے جائیں گےبلا شبہ آپ کو مختلف لوگوں اور نئی صورتحال سے واسطہ پڑے گا جس کا مطلب ہے کہ آپ کو فيصلے کرنا ہوں گے۔ يہ فيصلےآپ کے پيشے،مالی صورت حال، صحت، آپ کےتعلقات اور عموماً زندگی کے اس راستہ پر جو آپ نے اختيار کيا ہے، اثر انداز ہوں گے۔ اپنے فيصلے خود کريں۔ دوسروں کے کئے گئے فيصلوں سے جن کے بارے ميں آپ کو معلوم ہو کہ وہ غلط ہيں، متاثر نہ ہوں، چاہے وہ کتنے ہی آسان اور پرکشش کيوں نہ ہوں۔
ہو سکتا ہے ايسی صورت حال بھی پيش آئے جب چناؤ يا حالات ناگزير طور پر گڈمڈ ہو جائيں،يا آپ کسی مشکل ميں پھنس جائيں يا آپ سے کوئی غلطی سرزرد ہو جائے جس کا ازالہ کرنا آسان نہ ہو يا آپ کسی احمقانہ حرکت کا شکار ہو جائيں۔
ايسی صورت ميں، ميں آپ سے اميد کرتا ہوں کہ آپ مدد يا مشورہ کے ليے اپنے خاندان يا دوستوں سے رجوع کريں گے۔ اگر کسی وجہ سے يہ ممکن نہ ہو تو اب سے يونيورسٹی چھوڑنے تک، اعلی تعليم يا جب تک آپ 21سال کے ہو جائيں، جو بھی بعد ميں آئے، کالج، دن يا رات کے کسی وقت، دنيا کے کسی کونے سےآپ کی ريورس چارج فون کال لينے کے ليئے تيار ہے۔ ہم کسی بھی قانونی مسلہ پر مشاورت کے لئے وکيل کی خدمات بغير کسی معاوضہ کے فراہم کرنے کے ليے تيار ہيں۔
مسئلہ کی نوعيت چاہے کچھ بھی ہو، صورت حال چاہے کتنی گھمبير کيوں نہ ہو، ميرا سٹاف،زندگی کے ہر شعبے سے ميرے کاروباری ساتھی يا دوست اور معاون آپ کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ آپ حيران رہ جائيں گے کہ ضرورت پڑنے پر ہم کس سرعت اور دانشمندی سے کيا کچھ حاصل کرتے ہيں۔
آپ کي زندگی کے اگلے چند سال بہت اہم ہيں۔ياد رکھيں، اگر باقی سب کچھ ناکام ہو جائے تو بھی ہم يہاں ہيں۔ ہميں نہ صدمہ ہو گا نہ ہم پريشان، ناراض يا مايوس ہوں گے اور ہم آپ کی مدد بھی کريں گے۔ميرا ٹيلی فون نمبر نيچے درج ہے جس پر آپ مجھ تک يا ميرے بااعتماد ساتھيوں تک 24 گھنٹے، سال ميں 365 دن، ہم جہاں بھی ہوں، رسائی حاصل کر سکتے ہيں۔ پليز واپس آيئے گا اور ہم سے مليئے گا۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
آپکا خيرانديش
برائن آر مارٹن ايف بي آئي ايم،ايف ايل اين ايس ٹي ڈي،ايف ايف اے
چيئرمين