انگلينڈ کی  تعليم اگرآپ يہ سائٹ     ديگر٣٥ زبانوں ميں سے کسی ميں   ديکھناچاہيں     تويہاں کلک      کريں
يوکے بورڈنگ سکول-ايتھل برگاس کالج
پانچ سے اٹھارہ سال کے لڑکوں اور لڑکيوں کے ليے خودمختار،نجی سکول    فون:
  044 1423 33 33 30
اپنے بچوں کوروائيتی انگلش تعليم ديں۔

انگلينڈ کی  تعليم اگرآپ يہ سائٹ     ديگر٣٥ زبانوں ميں سے کسی ميں   ديکھناچاہيں     تويہاں کلک      کريں

سکستھ فارم {کلاس کا نام} يادگار وقت

آخري دوسال کي اسٹڈي جو کہ ائير بارہ اور تيرہ پر مشتمل ہے اس کو ہمارے سکول ميں سکستھ فارم کا نام ديا جاتا ہے۔ دوسال کي يہ اسٹڈي اے ليول کے آخري امتحانات تک لے کر جاتي ہے۔ جب طلبہ سکستھ فارم کے بعد فارغ ہوتے ہيں تو پھر يونيورسٹی جاتے ہيں۔ کوئين ايتھل برگاس ميں سکستھ فارم کلاس اے ليول کے امتحانات کے کے لۓ دو سالہ کورس سے بہت بڑھ کر ہے ۔ يہ ايسا وقت ہے جس ميں نو جواني سے بالغانہ زندگي کے دور ميں داخل ہونے اور سکول کے اختتام سے اعلي تعليم اور نئے کيريئر کے اختيار کرنے کے لۓ بچوں کو تیار کرنا ہوتا ہہے۔

یہ ایسا وقت ہے جب مقامي کميونٹي ميں حصہ لینا اور معاملات کو سلجھانے اور حاصل کردہ استحقاقات کو قدروقيمت دينا سيکھنے اور اس کے ساتھ ساتھ سکول اور اس کي اندروني سرگرميوں کو چلانے کے لئے اضافي کردار کا آغاز کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم اے ليول کے امتحانات کے بہت سے کورسز کروانےکي پيش کش کرتے ہيں، ايسے تمام کورسز اعلي درجہ کے عزم، اور متعلقہ مضمون ميں حقيقي دلچسپي اور معلومات کے لئے تحقيق کرنے پر دل و جان سے رضامندي کا مطالبہ کرتے ہيں۔

طلبہ عام طور پر چار يا پانچ تعليمي اے ليولز کا انتخاب کرتے ہيں۔ گزشتہ جي سي ايس اي ميں کيے جانے والے مقبول عام مضامين کے علاوہ بزنس اسٹڈي، پرفارمنگ آرٹس، بي ايچ ايس اے آئي شاہسواري کا کورس درجہ ايک، دو، تين اور پي ٹي ٹي کے مضامين زيادہ تر طلبہ رکھتے ہيں۔ تمام طلبہ انفارميشن ٹيکنالوجي اور کمپيوٹنگ ، استعمال عدود اور مواصلات (کميونيکيشنز) کي اہم مہارتوں کي اسٹڈي بھي کرتے ہيں۔ حال ہي ميں سکستھ فارم کلاس سے فارغ ہونے والے طلبہ اوکس برج اور دوسري اس قسم کي شاندار يونيورسٹيوں ميں گئے ہيں۔ ہمارے کالج کے انگلينڈ اور بيرون ممالک يونيورسٹيوں کے ساتھ روابط ہيں اور ہمارے سکستھ فارم سے فارغ ہونے والے تقريباً تمام طلبہ يونيورسٹي يا اعلي تعليمي کورس کے لئے جاتے ہيں۔

ہم اپني سکستھ فارم کي کلاس کے طلبہ سے توقع رکھتے ہيں کہ وہ سخت محنت کريں گے اور ہم ان کو ايڈوانس اسٹڈي اسکلز ميں امداد فراہم کرتے ہيں اور ہر قسم کے ريسورسز کا بھي ان کے لئے انتظام کرتے ہيں۔ کيرئير ايڈوائس ٹائم ٹيبلڈ سبجيکٹ ہے اور يونيورسٹي کورسز کا چناؤ،انٹرويو ٹکنيکس اور يونيورسٹی داخلہ فارم کو پرکرنے کے بارے ميں مکمل طور پر بتايا جاتا ہے۔ ہم اپنے تمام سکستھ فارم کي کلاس کے طلبہ کو ينگ انٹرپرائز بزنس مينجمنٹ سکيم اور ڈيوک آف ايڈن بارو ايوارڈ سکيم ميں شموليت کے لئے ان کي حوصلہ افزائي کرتے ہيں۔

ہم اپنے سکستھ فارم کے طلبہ سے واضح طور پر بہترين احساس ذمہ داري کي توقع رکھتے ہيں قطع نظر اس بات کے کہ انھوں نے ابتدائي تعليم کوئين ايتھل برگاس سکول ميں حاصل کي ہو يا کہ ہمارے پاس دوسرے سکولوں سے آئے ہوں۔ ہر سال طلبہ کي تقريباً آدھي تعداد دوسال کے سکستھ فارم کے کورس کے لئے ہمارے ہاں انگلينڈ کے دوسرے سکولوں اور دنيا کے دوسرے ممالک سے آتي ہے۔ ہماري سکستھ فارم کلاس کے بڑا ہونے کي تين اہم وجوہات ہيں۔

اس کي پہلي وجہ يہ ہے کہ ہماري ايک شاندار تاريخ ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بہترين امتحاناتي نتائج کے حصول کے قابل بناتے ہيں اور ان کو اس قابل بھي بناتے ہيں کہ وہ انگلينڈ يا دنيا کے کسي اور ملک کي بہترين يونيورسٹيوں ميں داخلہ لے سکيں۔ دوسري وجہ وہ انداز ہے جس کے تحت ہم اپنے طلبہ کي اس عمر ميں ديکھ بھال اور ان کے ساتھ برتاؤکرتے ہيں۔ ہم ان کو ايک نوجوان بالغ شخصيت کي طرح سمجھتے ہيں اور نہ کہ سکول کے چھوٹے بچے۔ اس چيز کو وہ قدر کي نگاہ سے ديکھتے ہيں اور بہت عمدہ نتائج دکھاتے ہيں۔ تيسري وجہ ہماري رہائش ہے جوکہ ہم ان کو مہياکرتے ہيں اور يہ بلاشبہ سارے يورپ ميں بہترين رہائش ہے۔ کوئي بھي دوسراسکول يا کالج ہماري مہياکردہ سہوليات کا نعم البدل نہيں ہوسکتا۔

ہم اپنے ہاں سکستھ فارم کلاس کے لئے دستياب جگہوں سے کہيں زيادہ درخواستيں وصول کرتے ہيں۔ہم ان طلبہ کو ہميشہ ترجيح ديتے ہيں جنہوں نے پچھلے سکول ميں تعليمي لحاظ سے عمدہ کارکردگي دکھائي ہو۔

ذمہ داري کا فروغ اور جذبہ حيات

سکستھ فارم کلاس کے طلبہ گہرے رنگ کا اپني پسند کا بزنس لباس سکول کے اوقات ميں پہنتے ہيں۔ان کو دستياب سہوليات ميں بہترين آلات سے مزين فٹنس روم اور خصوصي مشترکہ کمرے کي سہوليتيں شامل ہيں۔

اتوار کے دن سکستھ فارم کلاس کے طلبہ اپنا وقت ناشتہ کے بعد تيراکي کے پول،اتوار کو آنے والے اخبارات يا اپنے ذاتي خطوط تحرير کرتے ہوئے گذاراتے ہيں اور اس کے علاوہ ان کے لئے بھاپ کے ذريعے ليے جانے والے غسل يعني ساؤنا اور آفتابہ يعني سوليريئمز کے انتظامات بھي موجود ہيں۔

سکستھ فارم کي زبردست کلاس کامياب سکول کا نشان ہوتي ہے اور اور ہماري سکستھ فارم کي کلاس ميں طلبہ کي خاصي تعداد تسلسل کے ساتھ پروان چڑہ رہي ہے۔

سکستھ فارم کے رہائشي جگہوں ميں بہترين قسم کي سہوليات دستياب ہيں جس ميں اسٹڈي بيڈرومز بمعہ چائے بنانے کي سہوليات، اندرون و بيرون ممالک کے لئے ڈائريکٹ ٹيلي فون ،وائس ميل،فرج،ريڈيو،ٹيپ،سي ڈي ميوزک سنٹر اور ٹائمر کے ذريعے کنٹرول کيا جانے والا ٹي وي اور ويڈيو شامل ہيں۔پينٹيئم ملٹي ميڈيا کمپيوٹرز کي جگہ کے ساتھ ہي جکوذي باتھ يعني پاني کے بلبلوں کے ذريعے کيا جانے والا غسل اور عليحدہ اسٹڈي روم بھي دسيتاب ہے۔

ہمارے ہاں بڑے کچنز اور ڈرائنگ رومز بمعہ آرام دہ کرسيوں اور بيس چينلز پر مشتمل سيٹلائٹ ٹي وي اور ويڈيو کي سہوليات بھي موجود ہيں۔ اخبارات اور ميگزينز کي ايک بہت بڑي تعداد بھي دستياب ہے۔

پورا دن سنجيدہ مطالعہ کرنے کے بعد يہ جگہ آرام و سکون کےلئے جنت سے کم نہيں جہاں پر جب سورج چمکتاہے تو ایک بڑی بالکنی سے ہمارے گھڑسواري کے مرکز کے وسيع و عريض گراؤنڈز کا ايک بہترين نظارہ ديکھنے کو ملتاہے۔

تھيئٹر، بيلٹ، آرٹ گيلريز اور ميوزيئمز ميں جانے کے لئے ايک دلچسپ شيڈول ہمارے ہاں موجود ہے۔ ہمارے ہاں سپورٹس، سماجي اور ثقافتي سرگرميوں کے لئے دوسرے سکولوں کے طلبہ آتے رہتے ہيں اور ہمارے طلبہ بھي ايسي سرگرميوں ميں شموليت کے ليے جاتے ہيں۔

صلاحيتوں ميں نکھار،توازن اور مقصد

ہمارے نصاب تعليم کا مقصد طلبہ کي صلاحيتوں ميں نکھارلاناہے جو کہ بعد ميں آنے والي ان کي زندگي ميں کاميابي کا ضامن ہوتاہے۔ سماجي مہارتيں اور دلچسپیاں مثالی موضوعات ہيں جن کے ساتھ ساتھ ہم ايسي سماجي سرگرمياں بھي متعارف کرواتے ہيں جو کو ہر بچے کو اپني تعليمي کارگذاريوں ميں بہتري لانے کا شاندار موقع فراہم کرتي ہيں۔ سکول کي کميٹي دوسرے سکولوں اور مقامي تربيتی مراکز کے ساتھ مل کر ايسي سرگرميوں کا انتعقاد کرتي ہے جس ميں سکول کا سٹاف بچوں کي رہنمائي کے لئے ساتھ ہوتا ہے نہ کہ ان کي اہليتوں کو مجروح کرنے کے لئے۔

کوئين ايتھل برگاس ميں سکستھ فارم کي کلاس بچوں کے سکول کيرئير کا نقطعہ عروج ہوتا ہےاور يہ ايسا وقت ہوتا ہے جس کوايتھل برگاس کے پرانے طلبہ خوشدلي کے ساتھ ياد رکھتے ہيں۔