تھارپ انڈروُڈ ہال
اپني تمام جديد ترين سہوليات کے ساتھ ہمارے شاندار کيمپس کے دل ميں تھارپ انڈروُڈ ہال واقع ہے۔ ہم ہيروگيٹ کے قصبہ اور يارک کے شہر کے درميان واقع ہيں۔ ہمارے اس مقام پر ايک ہزار سال سے زائد عرصہ سے تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔
1292 ميں فاؤنٹين ايبي کی خانقاہ نے تھارپ انڈروُڈ ہال کو اپنی تحویل میں لے لیا ، جسے ایبٹ اور اسکے راہبوں نے پرسکون جگہ ہونے کی بنا پر اپنے استعمال کے لئے منتخب کيا ۔ تاريخي گول دائرہ نما جوہڑ جس کو خوبصورتي سے اپنے اصل مقام پر بحال کيا گيا ہے اب بھي قابل دید ہے۔ راہب اس ميں پلنے والی مچھليوں کو اپنے اور آنے والے مہمانوں کي خاطرداري کے لئے استعمال کرتے تھے۔
انيسيويں صدي کے دوران مشہور مصنف اين برانٹي نے يہاں پر قيام کيا اور کچھ عرصہ کے لئے درس و تدريس کي خدمات سرانجام ديں۔ 1895 ميں ہونے والے آگ کے زبردست حادثے کے بعد يارک کے بہت بي مشہور انگریز عمارت ساز ولئيم اينيلي نے آج کي اس عمارت کو تعمير کيا جو کہ ٹيوڈر اسٹائل پر بنائي گئي تھي۔ عمارت کا وہ ہال جو آج ہمارے استعمال ميں ہے اس کي تعمير پر شاہي عمارت ساز والٹر ايچ برائرلي کو عمارت سازي کا انعام عمارت کے عمدہ نمونہ کي وجہ سے ملا تھا۔
پراني عمارت کے بہت سے شاہ بلوط درخت کے تنے بڑي آگ سے محفوظ کر لۓ گئے تھے اور ان کو بڑے ہال ميں استعمال کيا گيا تھا اور خیال کیا جاتا ہے کہ پتھرکا زيادہ تر کام اصل میں روميوں کا ہے۔ تاريخ اور خوبصورت عمارتوں کے شائقين کے لئے تھارپ انڈروُڈ ہال دنيا کی مشہور اور جاني پہچاني عمارت ہے اور ہمیں اکثر سمندر پار سے آنے والے ان مہمانوں کی خدمت کا اعزاز حاصل ہوتا ہے جوکہ مصنف اين برانٹي کي زندگي کا مطالعہ کررہے ہوتے ہيں۔
تھارپ انڈروُڈ ہال اسٹيٹ پر موجود کيمپس انگلستان کے خوبصورت دیہی علاقہ کے کافی بڑے حصے تک پھيلا ہوا ہے جس میں جار دیواری کے احاطہ میں ایک سيکرٹ گارڈن، گلابوں کا باغ بمعہ فوارہ، اور وسيع وعريض قطعات پر پھیلے ہوۓ سبزہ زار ہيں۔ اس ساري جگہ کو بہترين حالت ميں رکھنے کے لۓ باغبانوں کي ايک ٹيم موجود ہے۔
ايک محفوظ اور مسرت انگيز ماحول کي بنياد کي حيثيت سے تھارپ انڈروُڈ ہال کيمپس کے ہم پلہ چند ايک ہي مقامات ہوں گے۔
يہ بات بھي ياد رکھنے کے قابل ہے کہ ہم جس جگہ واقع ہيں وہاں پر ہم جرائم اور ناخوشگوار واقعات سے بجے ہوۓ ہیں جو عموما بڑے بڑے شہروں کے ساتھ منصوب ہوتے ہيں۔ بہت سے سمندرپار کے والدين ہمارا انتخاب اسی بنياد پر کرتے ہيں۔ ہمارا کيمپس ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔ہمارے طلبہ کا دوسرے سکولوں کي طرح مختلف نوعيت کے مسائل ميں ملوث ہونےکے امکانات بہت ہي کم ہيں۔
آپ تک رسائی کتنی آسان ہے؟
ہمارے پاس برطانيہ کے تمام حصوں اور سمندر پار سے طلبا آتے ہيں۔
سڑک: 10 منٹ۔ اے 1 ٰايمٰ 15 منٹ ۔يارک/ہيروگيٹ۔30منٹ۔ ليڈز 35 منٹ۔ايم1/ايم6
ا ے1 ٰايمٰ سے:
جنکشن 47 پر يارک/ہيروگيٹ York/Hare کے سائن پوسٹ پر اے 1ٰايمٰ A1(M )سے اتر جائيں اور اے 59( A59) )ٰ يارکٰ( پر 3 ميل تک چلتے جائيں جہاں سے آپ بائيں ہاتھ بی6265 ٰباروبرجٰ ( Boroughbridge )کے ليےمڑجائيں۔ دائيں ہاتھ پر کيو ای QE ) (کے سائن پوسٹ ديکھتے ہوئے بی6265 پر ڈيڑھ ميل تک چلتے جائيں۔ يہاں سے دائيں مڑيں اور اچانک آنے والے موڑوں اور سامنے سے آنے والی ٹريفک کا دھيان رکھتے ہوئےاس سڑک پر ايک ميل تک چلتے جائيں حتی کہ آپ کار پارک ٰبی گيٹٰ ( B Gate )ميں پہنچ جائيں۔
يارک سے:
اے 59 ( A 59 )پر يارک( York ) کو چھوڑ کرہيروگيٹ ( Harrogate ) کےسائن ديکھتے ہوئے تقريبا 9 ميل تک چلتے جائيں۔ بائيں ہاتھ پر آپ کو اے 59 سروسز ٰ لٹل شيف/کيو8 پٹرول سٹيشنٰ مليں گی۔ سروسز سے ڈيڑھ ميل بعد دائيں ہاتھ پر بی6265 ٰباروبرجٰ Boroughbridge ) (جنکشن ملے گا۔ يہاں سے دائيں مڑيں اور اچانک آنے والے موڑوں اور سامنے سے آتي ہوئی ٹريفک کا دھيان رکھتے ہوئے ايک ميل تک چلتے جائيں حتی کہ آپ ميں کار پارک ٰگيٹ بيٰ ميں پہنچ جائيں
ان جگہوں کے ليے ڈائريکٹ پروازيں دستياب ہيں۔
ليڈز/بريڈ فورڈ: ہم ايرپورٹ سے 30 منٹ کے فاضلے پر ہيں۔
ليورپول: ہم ايرپورٹ سے 100 منٹ کے فاصلے پر ہيں۔
لندن: ہم ايرپورٹ سے 110 منٹ کے فاصلے پر ہيں۔
مانچسٹر : ہم اير پورٹ سے 75 منٹ کے فاصلے پر ہيں
نيوکيسل : ہم ايرپورٹ سے 100 منٹ کے فاصلے پر ہيں۔
کالج تمام اير پورٹ اور ريلوے سٹيشن سے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر سکتا ہے۔
ريل
)يارک انٹرسٹي( ● 100 منٹس – لندن ● 100 منٹس – مانچسٹڑ ● 150 منٹس ايڈن برو
ہم يارکشائر ميں ہيں
2000سال سے يارک شائر نے اپنی انفراديت برقرار رکھی ہے۔ شہر کی کبھی اپنے طرز کی بادشاہی تھی۔ انگلينڈ کی اس بڑی کاونٹی نے کبھی اپنی خاصيت نہيں کھوئی۔ ايک شان و شوکت جو آپ کو کہيں نہيں ملتی۔ اس کی بھرپور تاريخ اور اس کے باسيوں کی خودداری، اس جگہ کو ايسا اعزاز بخشتی ہے جہاں صرف لفظ "عام" سے کام نہیں بنتا۔ يارک شائر پر جمال اور باجمال ہے،اونچي پہاڑياں، درختوں سے لدے ہوئے پہاڑ اورگھنے اور طراوت والے فارم، تباہ شدہ خانقاہيں اورقلعے، بڑے مکانات اور باعات اس شہر کا خاصہ ہيں۔ تين نيشنل پارک: يارک شائر ڈيلز، پيک ڈسٹرکٹ اور نارتھ يارک مورز يعني پہاڑيوں نے تقريبا 1000 مربع ميل کے بے مثال پيدل چلنے والے علاقے کو محفوظ کر رکھا ہے۔
يہاں کے دلکش،نہ ختم ہونے والے ساحلی کناروں کو کوئی مات نہيں دے سکتا۔ سنہری ساحل، پر جلال کھڑی چٹانيں اور عظيم برطانوی تفريح گائيں۔سکاربارو،بريڈلنگٹن اورکليتروپ زندگی کی دوڑدھوپ سے بھرپور ہيں۔ وٹبی تاريخی بندر گاہ ہے اور فلے اور ہارنسی روائتی طور پر منظور نظر رہے ہيں۔ اور ايسا ہی رہنے ميں فخر محسوس کرتے ہيں۔ يارک شائر کی شان وشوکت روح کو جلا بخشتی ہے۔ ہاورتھ کا برانٹس، مرحوم شاعر لاريٹ ٹڈ ہيوز، مجسمہ ساز ہنری مور، آرٹسٹ ڈيوڈ ہاکنی، نغمہ ساز ڈيليس، اعلی نغمے اور دنيا کے بہترين براس بنڈ، سب کی اپنی کشش ہے۔
يارک شائر کی دورانديشی سے دنيا بدلی۔ کيپٹن کک نے اپنے ہنر وٹبی سے سيکھے اور چوڑے پيندے والی کوليئر کشی ميں دنيا کے گرد جہاز رانی کی۔ جنوبی پنائن صنعتی انقلاب کی جائے پيدائش اور ہماری صنعت کی طاقت ہے جس نے برطانيہ کو دنيا کی طاقت بنا ديا۔ يارک رومن کا مضبوط گڑھ اور وائی کنگ کا دارلخلافہ رہا۔يورپ کے عظيم شہروں ميں سے ايک، اور شاندار اور تفريح کی جگہ ہے۔