انگلينڈ کی  تعليم اگرآپ يہ سائٹ     ديگر٣٥ زبانوں ميں سے کسی ميں   ديکھناچاہيں     تويہاں کلک      کريں
يوکے بورڈنگ سکول-ايتھل برگاس کالج
پانچ سے اٹھارہ سال کے لڑکوں اور لڑکيوں کے ليے خودمختار،نجی سکول    فون:
  044 1423 33 33 30
اپنے بچوں کوروائيتی انگلش تعليم ديں۔

انگلينڈ کی  تعليم اگرآپ يہ سائٹ     ديگر٣٥ زبانوں ميں سے کسی ميں   ديکھناچاہيں     تويہاں کلک      کريں

ہمارے کيمپس ميں دستياب چند سہوليات

کمپيوٹنگ،56 پينٹيئم ملٹی ميڈيا کمپيوٹرز پر مشتمل بزنس اينڈ ميڈياسنٹر،ڈائريکٹ انٹرنيٹ اور ليزر پرنٹرز کی دستيابی۔ بزنس سٹڈی سنٹر جس ميں سيٹلائٹ کے ذريعے بزنس اور دنيا سے متعلق تازہ ترين خبروں سے باخبر ہونے کا انتظام کيا گيا ہے۔ اخبار/ميگزين،صحافت اور پروڈکشن کے ليے مخصوص پبلشنگ اور ادارتی ايريا۔

سکستھ فارم کامن روم بمعہ مکمل ايئر کنڈيشننگ، بيٹھنے کے ليے ليدر کا فرنيچر،دو بڑے ٹيلی ويزنز،8 سپيکرز پر مشتمل ساؤنڈ سسٹم،ميوزک سسٹم،دو ای ميل/کمپيوٹرز،فون، فرج، گرم مشروبات کے ليے سہوليات اور ڈش واشرز۔

کيرئيرز ايريا جس ميں يونيورسٹی کے کورسز کے بارے ميں اور کيرئيرز سے متعلقہ مواد تک رسائی کے علاوہ پنٹيئم ملٹی ميڈيا کمپيوٹرز بھی دستياب ہے۔ سٹاف مدداور رہنمائی کےليےہرروز موجود ہوتاہے۔ آئی ايس سی او کی رکنيت کا حامل۔

شاہ بلوط سے بنائی گئی نماياں ترين لائبريری)مستقل بنيادوں پر لائبريرئين موجود( جس ميں ہم نےحال ہی ميں 3,500 سے زائد ريفرنس بُکس اور ملٹی ميڈيا کمپيوٹرخريد کرمزيداضافہ کيا ہے۔ سکستھ فارم کے طلباء کے علاوہ دوسرے طلباء کے ليے عليحدہ سٹڈی روم اور يونيورسٹی کی طرز پر بيٹھنے کا انتظام کياگيا ہے۔

سکستھ فارم کے طلباء کے ليے يونيورسٹی کی لائبريری ميں چاليس سيٹوں پر مشتمل پرائيويٹ سٹڈی روم۔سکستھ فارم کےطلباء کے ليے شاہ بلوط کااستعمال کرکے بناياگياڈائننگ روم جس ميں وہ کھاناکھاتے ہيں،سپيکر ايوننگز اور اس کے اندرونی چھت کو ويج وُڈ پلاسٹر سے مزين کياگياہے اور پچاس طلباء اور مہمانوں کے ليے بيٹھنے کا انتظام کيا گيا ہے۔

350 کاروں کے ليے مکمل طور پر زبردست روشنيوں پر مشتمل کارپارک۔

ڈرامہ سنٹر/برانٹی ہال جس ميں دو سو سيٹيں،مکمل سٹيج، بجلی والے پردے، مکمل تھيئٹر لائٹنگ، ريڈيو مائک کی صلاحيت کے ساتھ موجود ساؤنڈ سسٹم،کلوز سرکٹ ويڈيو پروڈکشن کی اہليت،سامعين کی مکمل رنگين فلم کا انتظام، ايئر کنڈيشنڈ،ساؤنڈپروفڈ بمعہ اليکٹرونک کنٹرول سنٹر دستياب ہے۔

جديد کچن اور کھانے کا ہال دستياب ہے۔ پيزا بيکری ہمارے ہاں موجودہے۔ ہرروز دو عددگرم کھانوں کا انتخاب موجود ہوتا ہے، سبزيوں پر مشتمل کھانے اور سلاد کا وسيع چناؤ دستياب ہوتاہے۔ باقاعدگی سے پسنديدہ اور ناپسنديدہ کھانوں پر رائے لی جاتی ہے اور اس بات کو يقينی بناياجاتا ہےکہ مختلف اقسام کے لطف انگيز کھانے دستياب ہوں۔

ريفيکٹری بسٹرو اور آئس کريم کی جگہيں بمعہ عمدہ کچن جو اسٹاف اور طلباء کے استعمال کے ليے دستياب ہے يا انٹرنيشنل سُپرنائٹس)بين الاقوامی کھانوں کے ليے مخصوص کردہ راتيں( کے ليے خصوصی کھانے تيارکيے جاتے ہيں۔

200 سيٹوں پر مشتمل کھاناکھانے کی جگہ جہاں ہر ٹيبل پر فورسلائس ٹوسٹر موجود ہوتے ہيں۔

)اگر کبھی آپ کو ہاسٹل ميں رہنے کا موقع ملا ہو تو آپ کو پتہ ہوگاکہ ناشتہ کے وقت يہ کيوں مقبول ہوتاہے( ۔آئس مشين، ٹھنڈے پانی کی مشين اور طلباء کے استعمال کے ليے مائکروويو مشينيں موجود ہيں۔ آرام دہ لاؤنج بمعہ پچاس سيٹوں کے موجود ہے جس ميں روزمرہ کے اخبارات اور ميگزينز کا انتخاب دستياب ہوتاہے۔ شطرنج اور ديگربورڈگيميں موجودہيں۔

اندرونی تيراکی کا پول ہروقت اٹھائيس درجہ حرارت پر گرم رہتاہے۔ چھوٹی واٹرسلائيڈ موجود ہے۔ چاليس عدد پولسائڈ لاؤنجرز موجود ہيں۔ ہم ايک ٹرم ميں دودفعہ سنڈے برنچز (ناشتہ اور ظہرانہ ایک ساتھ) کااہتمام کرتے ہيں اور ان موقعوں پر طلباء ديرسے اٹھتے ہيں اور کھيلوں کے ساتھ ناشتہ/لنچ سے لطف اندوز ہوتےہيں۔ہم نے اپنے پول ميں ايک بہت بڑے ہوا سے پھلاۓ ہوۓ واٹر سنيک کا انتظام کياہواہے تاکہ لوگ ديکھيں آياکہ وہ اس پر ٹہر سکتے ہيں۔

سکستھ فارم کے طلباء کے ليے پولسائڈ سئونا)ايساکمرہ جسکو بھاپ کے ذريعے گرم رکھاجاتاہے( کاانتظام ہے۔ہمارے ہاں بڑے سائز کے دوعدد سوليرئيمز ) دھوپ کمرے( دستياب ہيں جوکہ سکستھ فارم کے طلباء والدين کی اجازت سے استعمال کرسکتے ہيں۔

ہمارے ہاں مکمل فٹنس سنٹرجس ميں بارہ عدد ايکسرسائز کی مشينيں بشمول اليکٹرک رنننگ ٹريک دستياب ہے۔کمرے ميں ايروبک يعنی کسرتيں کرنے کی سہوليات بمعہ ويڈيو کے موجود ہيں۔اسکے علاوہ کمرے کی ديوار پرمکمل شيشہ موجود ہے جس ميں کسرت کرتے ہوئے اپنے آپ کو آدمی ديکھ سکتاہےاور اس شيشے کی مضبوطی کے ليے دگنی اونچائی کی سلاخيں لگائی گئی ہيں۔

ہمارے جيمنيزيئم ميں بہت سی مختلف کھيليں اور سرگرمياں موجود ہيں اور تمام قسم کی ورزشی مشينيں جن کو آپ نے پہلے استعمال کيا ہو اور آپکو يادہيں وہ سب ہمارے ہاں مليں گی مثال کے طور پر وال بارز،رسے،والٹنگ ہارسز يعنی جست لگانے والے گھوڑے وغيرہ۔اس نہايت بڑے کمرے کو دگنابھی کيا جاسکتاہے بمعہ 500 سيٹوں اور بالکونی کے۔

ہمارے نئے يونيورسٹی کی طرز پربنائے گئے ليکچر تھيئٹر ميں 140 سيٹيں اور سب کے ليے غيرمعمولی طور پر وسيع رائٹنگ ٹيبلٹس) لوحيں يا تختياں جن پر لکھائی کی جاتی ہے(موجود ہيں۔بڑی ويڈيو فلم دکھانے کے ليے بڑی سکرين،مکمل سٹيريو ساؤنڈ سسٹم،روشنی کا نظام اور ڈائس بھی اس ليکچر تھيئٹر ميں دستياب ہيں جسکا مطلب يہ ہے کہ اس کمرے کو مختلف ضرورتوں کے ليے استعمال ميں لاياجاسکتاہے مثال کے طور پراندرونی تقارير،کيرئيرز سے متعلق مہمان مقررين اور اجلاسوں کے انعقاد کے ليے۔

تجارتی پوسٹ يعنی سکول شاپ۔ہمارے ہاں ہرقسم کے نئے اور پرانے يونیفارمز کے علاوہ 200 سے زائد اقسام کی مختلف سستی اشياء موجود ہيں مثال کے طور پر پين،پيپر،کھيليں،کھلونے اور کتابوں کا وسيع انتخاب۔

تمام موسموںکےليےموزوں پانچ عدد ٹينس کورٹس جن ميں زبردست روشنيوں کاانتظام ہےہمارےہاں دستياب ہے اور اسکو اس طرزپر بناياگيا ہے کہ يہ تين نيٹ بال کورٹس کے ليےبھی استعمال کياجاسکتاہے۔

ہمارے کيمپس میں دستياب مزید سہوليات

ڈيجيٹل پے فون ہر جگہ پر نصب ہيں۔ طلبا کے ليے، خاص طور پر سمندر پار والدين کو فيکس بھيجنے اور وصول کرنے کی سہولت اور ای ميل بھيجنے اور وصول کرنے کی سہولت موجود ہے۔

سائنس سنٹر تين مکمل سازوسامان سے ليس ليباريٹريز کے ساتھ اور تيار ہونے والے ايريا

ہوم اکنامس سنٹر مکمل سازوسامان سے ليس باورچی خانے کے ساتھ، تمام بين الاقوامی معيار کے مطابق۔ اور ايئر کنڈيشن کے ساتھ

چاليس سے زيادہ دوسرے اعلی معيار کی سہوليات اور ٹيچنگ )پڑھائی( کے ايريا۔

کيمپس کی اونچی چارديواری ہے اور تمام داخلی راستوں پر تالوں والے گيٹ نصب ہيں۔تمام گراونڈز کو کلوز سرکٹ ٹی وی سے محفوظ کيا گيا ہے۔ 350 سے زاہد بيرونی لائٹز ُ روشنياںَ نصب کی گی ہيں جو تمام تاريکی کے اوقات ميں کھلی رہتی ہيں۔اسطرح ہمارے طلبا روزمرہ کے معمولات اس اطمينان کے ساتھ جاری رکھتے ہيں کہ وہ جانتے ہيں کہ ان کی حفاظت ہمارے ليے بہت اہم ہے۔

سکول کی تمام بسوں/کوچوں اور ويسے سکول ميں آنے والی بسوں/کوچوں کے ليے الگ الگ پارکنگ بنائی گئ ہے۔ اس ميں زيبرا کراسنگ اور مسافروں کو اٹھانے کی جگہ سميت 15 بڑی کوچوں کی گنجائش موجود ہے اور تمام علاقہ مکمل روشن دار ہے۔

مکمل طوفانی روسنيوں) فلڈ لائٹز( کے ساتھ چار سپورٹ گراونڈ، دو ُطوفانی روشنيوںَ کے ساتھ تمام موسموں کے ليے باسکٹ بال/نٹ بال کورٹس، 20 طوفانی روشنيوں کے ساتھ راونڈرز/کرکٹ پريکٹس کورٹس، ايک طوفانی روشنيوں کے ساتھ دوڑ لگانے والے ٹريک اور تين طوفانی روشنيوں کے ساتھ والی بال کی کورٹس، اور طوفانی روشنيوں کے ساتھ فٹبال، کرکٹ اور ہاکی کے گراونڈز۔

کالجيٹ کلب: سوشل اور دوسری اندرونی تقريبات کے ليے سکتھ فارم بار۔مکمل نگرانی کے ساتھ۔والدين/ مہمانوں کی اہم تقريبات اور کانفرسوں کے ليے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔

تيار ہونے والے تمام کمرے سپورٹ کلب کے مکمل معيار کے مطابق ہيں۔شاور جن ميں بہتات کے ساتھ گرم پانی دستياب ہے۔ ہر تيار ہونے والے کمرے کے ساتھ اپنا ٹوائلٹ بھي ہے۔

لينگويج سنٹر: اٹھارہ افراد کے ليے کمپيوٹر سے کنٹرول ہونے والی ليابريٹری۔زبان سيکھنےاور ريفرنس کے ليے ملٹی ميڈيا کمپيوٹر ۔تمام لينگويج کلاس رومز بيک وقت کئی غير ملکی زبانوں ميں سيٹلائٹ نشريات وصول کر سکتی ہيں۔

آرٹ سنٹر: کمپيوٹر کي مدد سے ڈئزائن کرنے والا ايريا، پينٹنگ، مجسمہ سازی، فوٹو گرافی وغيرہ کے ليے دوسرے ايريا۔

آٰ بيرونیٰ شطرنج اور ڈرافٹ کے کھيل گراونڈ ہيں۔ اسکے علاوہ سيکرٹ گارڈن میں چوب بازی۔

افراد کے کيے سيٹوں کے ساتھ گرجا۔ صبح کی اسمبلی اور عبادت کے ليے سنٹر۔

ميوزک سنٹر: کی بورڈ کلاس رومز بمعہ 18 انفرادی کی بورڈز ۔پريکٹس، ريکارڈنگ اور مطالعہ کے ليے ميوزک سٹوڈيو۔ ٹيوشن اور چھوٹے گروپوں کے کام کرنے اور ٹيوشن اور پريکٹس کے ليے اين سمبل روم۔

بےشمار پريکٹس رومز ۔ سنٹرل ميوزک آفس

آلات سے ليس ميڈيکل سنٹر جس ميں ايک نرسنگ سسٹر بھی ھے۔

مناسب ديکھ بھال کی ہوئيں، ماڈرن سکول بسوں کا بيڑا جن میں تمام مسافروں کے ليے سيٹ بيلٹ لگائی گئ ہيں۔

ہر کلاس روم، بيڈ روم، الماری، راہداری وغيرہ ميں دھويں/حرارت کا پتہ چلانے والے آلہ کے ساتھ جدید جامع فائر الارم سسٹم ۔

ٹيلی فون کرنے کے ليے ريز گاری کی مشين، ڈاک کے ٹکٹوں کی مشين، ٹک شاپ اور ٹھنڈے مشروبات کی مشين، ايلومينيم کے ڈبوں کو کرش کرکے دوبارہ استعمال کرنے کے قابل کرنے والی مشين

غنڈہ گردی سے نمٹنے کے ليے بکسٰ:( Bully Box ) ہمارا طلبا کا ايک چارٹر ہے۔اور تمام سٹاف ہر وقت کسی قسم کی غنڈہ گردی سے نمٹنے کے ليے چوکنا رہتا ہے۔ حالانکہ ايسے واقعات کم ہی ہوتے ہيں۔ ہمارے شاگرد سٹاف سے بات کرنے ميں کوئی دقت محسوس نہيں کرتے اور کبھی کبھار ہونے والے واقعات کو اسطرح سے حل کيا جاتا ہے۔ بلی بکس دور انديشی سے رکھا جاتا ہے کہ طلبا مکمل راز داری کے ساتھ اس ميں نوٹ لکھ کر ڈال سکيں کہ کيا اور کون ان کو تنگ کر رہا ہے۔

ہيلی کاپٹر کے اترنے کی جگہ۔