ہاسٹل ميں رہنے کی خواہش کافی مقبول ہے
کوئين ايتھل برگاس کی بورڈنگ بہترين ہے ۔
جب سے ميں يہاں آيا ہوں ميری کلاس ميں کارکردگی بہتر ہو گئی ہے، ميرے بہت سارے دوست ہيں اور میں بھي مزے ميں ہوں۔
ہاسٹل ميں رہنے والے ايک سترہ سالہ لڑکے کے تاثرات۔
يہ جگہ شاندار ہے۔ميرا بيڈ روم صحيح معنوں ميں بہت اچھا اور شاندار ہے۔ ميرے ساری سہلياں مجھ سے اتفاق کرتی ہيں جب ہم اسے 10 ميں سے 11 نمبر ديتے ہيں۔
ہاسٹل ميں رہنے والے ايک سترہ سالہ لڑکی کے تاثرات۔
ہم اس جگہ کو بہت پسند کرتے ہيں
بھائی اور بہن ) 5 اور 11 سال(
۔۔۔۔۔۔۔ اور ہم کون ہوتے ہيں ان کے جذبات کو ٹھکرانے والے۔
اعلی معيار
آجکل کی بورڈنگ شفاف ہے۔ اس سے ہماری مراد يہ ہے کہ کوئيں ايتھل برگاس ميں بورڈنگ ايک بہت کھلی جگہ ہے۔ کيونکہ بہت سے لوگ ہميں يوکے کے اولين بورڈنگ سکولوں ميں سے سمجھتے ہيں ، لوگ ہميں باقاعدگی سے ديکھنے آتے ہيں: جن ميں سکول ميں داخلہ لينے کا ارادہ رکھنے والے والدين اور بچے، موجودہ والدين اورگارڈين، انسپکٹرز، کنسلٹنٹس، جرنلسٹ، نيشنل اور لوکل گورنمنٹ کے ممبران، ٹیلی ويژن کے پروگرام بنانے والے شامل ہيں۔ شفاف ہونے کا مطلب ہے کہ کوئيں ايتھل برگاس کی خوبياں نماياں نظر آتی ہيں اور ان سب پر ظاہر ہيں جن کو اس بات ميں دلچسپی ہے کہ ہمارے پاس پيش کرنے کو کیا ہے۔
بورڈنگ ميں مواقع
کوئيں ايتھل برگاس بورڈنگ کے ليے کيا پيشکش کرتا ہے؟
سب سے اول اور اہم چيز: ہم والدين اور بچوں کو بورڈنگ کا ايک وسيع انتخاب ديتے ہيں۔
مکمل بورڈنگ
کمپس ميں رہنے والے لڑکوں اور لڑکيوں کی اکثريت اس آپشن کو چنتی ہے۔ مکمل بورڈنگ کے انتخاب سے لڑکے اور لڑکياں کالج ميں تمام سہ ماہی رہ سکتے ہيں۔ لڑکے اور لڑکياں اگر وہ چائيں تو اپنے والدين يا رشتے داروں کوملنے ہر طاق ويک اينڈ پر جا سکتے ہيں۔ ہم لڑکے اور لڑکيوں کی ہاسٹل میں رہنےوالوں کي بڑھتی ہوئی تعداد کو ايک متوازی زندگی دينے کا عزم رکھتے ہيں۔ اس کے علاوہ، تعليمی مہارتوں ميں ترقی کے ساتھ ساتھ ہمارے بورڈنگ میں رہنے والے بہت ساری غير نصابی سرگرميوں میں بھی حصہ ليتے ہيں مثلا دلچسپ سياحتی جگہوں پر جانا، سينما، خريداری کرنا،کھيل کود ، تيراکی،آرٹ،ڈرامہ اور ميوزک۔
يہاں زندگی يقينا بے کيف نہيں
لچک، دوست اور تفریح
ہفتہ وار بورڈنگ :
يہ آپشن صرف برطانيہ ميں رہنے والے والدين کے ليے ہے۔ ہفتہ وار بورڈنگ، تمام سہولتوں اور مواقعے کے ساتھ ہفتے کے دوراں کی مکمل رہائش ہے صرف اس فرق کےساتھ کہ لڑکے اور لڑکياں ہر ويک اينڈ پر جمعہ کی شام يا ہفتے کے روز کھيل اور تعليمی مصروفيات نمٹانے کے بعد گھر چلے جاتے ہيں۔ کچھ خاندان ويکلی آپشن کا انتخاب کرتے ہيں کيونکہ دونوں ماں باپ کام کرتے ہيں۔ وہ سمجھتے ہيں کہ ويک اينڈ پر بچے کے ساتھ وقت گزار نے سے بچے سے باتيں کرنے اور مل کر کوئی کام کرنے کا موقع مل جاتا ہے جو ہفتے کے دوران ممکن نہں ہوتا۔
کچھ دوسرے اس آپشن کا انتخاب اس ليے کرتے ہيں کہ ان کے خيال میں روزانہ سکول آنا ،جانا اور پھر سکول کے بعد کی سرگرميوں کے ليے سکول تک اور واپس جانے سے کار ميں ہی بہت سا وقت صرف ہو جاتاہے۔ کئی خاندانوں نے حساب لگايا ہے اور اس نتيجے پر پہنچے ہيں کہ مکمل اور ہفتہ وار بورڈنگ دونوں ہی بجٹ اور وقت بچانے کے لحاظ سے سود مند ہيں۔
لچک دار بورڈنگ
يہ بورڈنگ کی ايک نئی قسم ہے جس ميں والديں اور ، لڑکے، لڑکياں ايڈہاک ٰعارضیٰ بنيادوں پر بورڈنگ کی رہائش کی آپشن چن سکتے ہيں۔ لچک دار بورڈنگ کی آپشن سے والدين ايک آدھ رات کے ليے اس تسلی کے ساتھ کہيں جا سکتے ہيں کہ ان کا بچہ محفوظ اور خيال رکھنے والے ہاتھوں ميں ہے جہاں وہ اپنی نصابی اور غير نصابی دلچسپياں جاری رکھ سکتا ہے۔ يہ آپشن صرف ان والدين کے ليے ہے جو کالج سے قريب رہتے ہيں۔
آرمی کے افراد کے بچے
ہم سروسز کے خاندانوں کے بچوں کو خوش آمديد کہتے ہيں۔جيسا کہ ہمارے ايک ہيڈ ماسٹر صاحب کے اپنے بچوں ميں سے ايک آرمی فورسز ميں ہے ان کو بخوبی احساس ہے کہ آرمی کے خاندان کی کيا پريشانياں ہوتی ہيں جب ان کو ايک مختصر نوٹس پر يا بغير نوٹس کے ہی ايک جگہ سے دوسری جگہ جانا پڑتا ہے۔ آرمی کے لوگوں کی بيويوں کو گھر سنبھالنا پڑتا ہے جب وہ اکيلے ہی پوسٹنگ پر ہوتے ہيں۔ آپ کے بچے کا اس سکول ميں ہونا جہاں کے ہيڈ ماسٹر آرمی فورسز کے حالات کو پوری طرح سمجھتے ہيں، آپ کے ليے کافی سود مند ثابت ہوگا ۔ ہمارے ہاں کئی بچے ايسے ہيں جن کے والدين اپنے ملکوں ميں جہان وہ رہتے ہيں اپنی فورسز کا حصہ ہيں يا جو اقوام متحدہ کے ليے کام کرتے ہيں۔
اعلی ديکھ بھال، حيران کن سہوليات
سکتھ فارم کی بورڈنگ
سکتھ فارم ميں طلبا کی ايک بڑھتی ہوئی تعداد ہاسٹل ميں رہائش کا فیصلہ کرتی ہے۔ جو يونيورسٹی سے پہلے يونيورسٹی کے ليے تياری کا ايک مثبت قدم ہے۔ ہمارے سکتھ فارم کے ہاسٹلٰ میں قبل يونيورسٹی کا ماحول ہے، جہاں نگران خانہ (ہاؤس پیرینٹ) اپنی توانائياں سکتھ فارم کے طلبا پر يونيورسٹی کی تياری پر صرف کرتے ہيں۔ اور جہاں نوجوانوں کو اپنی ذاتی قابليتوں پر زیادہ سے زیادہ بھروسہ کرنا پڑتا ہے۔
سکتھ فارم ميں بورڈنگ سے پڑھائی کی اچھی عادتيں پيدا ہوتی ہيں خاص طور پر خود کو محرک کرنا، وقت کی پابندی اور اپنے آپ کو گھريلو تقاضوں کے مطابق منظم کرنا۔ سکتھ فارم کے ہاؤسز ميں ميعاری وقت گزارنے کا مطلب يہ بھی ہے کہ ان کے کيرئر اور يونيورسٹی کی درخواستوں سے متعلق گہرے اور تفصيلی بحث مباحثے بھی ہوتے ہيں۔ اس بات کے واضح ثبوت ملے ہيں کہ جو بچے سکتھ فارم ميں بورڈنگ ميں رہے انھوں نے يونيورسٹی ميں اچھی کارکردگی دکھائی۔ جيسا کہ بورڈنگ ميں رہنے والے ايک 17 سالہ نوجوان نے ايک سروے ميں تصديق کی کہ سکتھ فارم ميں بورڈنگ ميں رينے سے یونیورسٹی کے لۓ بہت اچھی تياری ہوئی۔
بورڈنگ کی رہائش اختيار کرنا
ليکن ہاسٹل ميں رہائش کيوں رکھيں؟ لڑکے اور لڑکياں خود اس کا بہتر جواب ديتے ہيں۔ حاليہ سروے اور بورڈنگ ميں رہائش رکھنے والے بچوں سے بات چيت کے نتيجے ميں ہم يہ کہ سکتے ہيں کہ ان کے ليے بورڈنگ کے تجربے کی اہميت کی کئی وجوہات ہيں۔ وہ کوئيں ايتھل برگاس ميں پروان چڑھنے والی قابل قدر دوستی کواہميت ديتے ہيں۔ اور ان کی دوستی ان کے بڑے ہونے تک بلکہ بعض دفعہ تو زندگی بھر قائم رہتی ہے۔
وہ جن چیزوں کی قدردانی کرنا سیکھتے ھیں انمیں کميونٹی کی زندگی کے اقدار اور کوالٹی اور وسیع تر خاندان ُ جيسے ايتھل برگاس ميںٰ تعلقات سے سيکھے ہوئے تجربات ہيں۔ يہاں رہ کر ان کے اندر خود انحصاری اور خوداعتمادی پيدا ہوتی ہے۔
کئی طلبا بورڈنگ ميں راہائش اسلئے اختيار کرتے ہيں کيونکہ وہ جانتے ہيں کہ ان کی سرگرميوں اور دلچسپوں کا ہرسامان کالج ميں موجود ہے اور ان کو غير نصابی دلچسپيوں کے ليے پر ہجوم شہر میں سفر نہيں کرنا پڑتا۔ کئی والدين حساب کتاب لگانے کے بعد اس نتيجے پر پہنچتے ہيں کہ بورڈنگ میں رہائش انکی رقم کا صحيح مول ہے۔ خاص طور پر جب والدين ميں سے ایک یا دونوں کیریئر بنانے کی جدوجہد کر رہے ہوں۔۔