کوئين ايتھل برگاس کالج ميں ہا سٹل کی رہائش
يو کے کا اولين بورڈنگ سکول
ہئری پوٹر کی وجہ سے يقينا نئے ماڈرن بورڈنگ سکولوں کو شہرت ملی ہے۔ بورڈنگ سکول الائنس کے مطابق اس لڑکے کی جو جادوگری کی خاطر ايک پرجوش سکول ميں رہتا ہے، بہتريں بکنے والی کہانيوں سے بورڈنگ سکولوں کے تصور کو بہتر بنانےميں مدد ملی ہے۔
، بی ای اے کی جو 170 بورڈنگ سکولوں کی نمائندگی کرتی ہے ،کی مہم ڈائريکٹر ،اين وليمسن کا کہنا ہے کہ ہمارے خيال ميں ان کتابوں نے کسی بھی اور چيز سے زيادہ بورڈنگ کی مددکی ہے۔
ہيری پوٹر کی کتابيں جو دنيا بھر ميں بڑی تعداد ميں بک چکی ہيں، ايک ايسے مہم جو بورڈنگ سکول سے متعلق ہے جہاں بچے جادوگری سيکھتے اور جھاڑو کے ڈنڈوں پر گيمز کھيلتے ہيں۔ اين وليمسن کا خيال ہے کہ پوٹر سيريز کی اس پسنديدہ مشہوری کی وجہ سے والدين اور بچوں میں بورڈنگ ہاؤس ميں رہنے کا تصور بڑھا ہے۔
کوئين ايتھل برگاس ميںرہائش کا انتخاب کيوں؟
حاليہ برسوں ميں ہم نے 5 سے 20 سال کےلڑکے اور لڑکيوں کی تعداد ميں ايک دلچسپ اضافہ ديکھا ہے جو ٹرم کے دوران ہمارے ساتھ ہاسٹل ميں رہنا چاہتے ہيں۔
صرف پچھلے تين سالوں ميں بورڈنگ ميں رہائش اختيار کرنے والے لڑکوں اور لڑکيوں ميں 40 فی صد سے زيادہ اضافہ ہوا ہے۔
اتنے سارے والدين اور طالب علم کيوں يہ آپشن چنتے ہيں؟ ہمارے نگران خانہ اور ہماری جاۓ سکونت ايک خيال رکھنے والا، پيارا، دوستانہ اور گھريلو ماحول فراہم کرتے ہيں۔
لڑکے بينيڈکٹ ہاؤس اور لڑکياں ايبے چيمبرز ميں ٹھرتی ہيں۔ ہماری بورڈنگ پورے برطانيہ بلکہ پورے يورپ ميں بہترين اور اعلی کوالٹي کی تصور کی جاتی ہے۔ پچھلے 80 سالوں سے ہم نے کاميابی سے بچوں کی جو ہمارے ساتھ کالج ميں رہائش رکھتے ہيں ديکھ بھال کی ہے، لہذا ہم پر يقين کیجۓ جب ہم کہتے ہيں کہ ہم جانتے ہيں ہم کيا کر رہے ہيں۔
ہمارے ہاں ايک بھر پور فيملی کا احساس ملتا ہے، خاص طور پر لاونج ميں اور کچن ميں جہاں کھانا پکانے کی تمام سہوليات موجود ہيں جس سے ہر قسم کے اجتماع کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ نگران خانہ اکثر کچن ميں لڑکے اور لڑکيوں کے ساتھ پيزا بناتے ہوئے يا امپروپٹو کافی پيتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
ہمارے ساتھ رہائش رکھنے والے لڑکوں اور لڑکيوں کي کارکردگی اچھی ہوتی ہے
لڑکے اور لڑکياں جو ہمارے ساتھ رہتے ہيں ان کي کارکردگی اچھی ہوتی ہے۔ وہ عموما روزانہ آنے والے بچوں کي نسبت کلاس رومز اور کھيل کے ميدان ميں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہيں۔ انھيں روزانہ سکول آنے جانے میں کئی کئی گھنٹے صرف نہيں کرنا پڑتے۔ ہر چيز جس کی ان کو ضرورت ہوتی ہے ان کے قريب ہوتی ہے۔ ہوم ورک کرنے کے ليے انٹر نٹ پر کچھ ديکھنے کی ضرورت پڑ گئی؟ کوئی مسئلہ نہيں۔ ہمارے پاس ڈھير سارے کميوٹرز موجود ہيں اور يقينا ہمارے کمپيوٹرز ميں ايسے سافٹ ويئرز ہيں جو نامناسب ويب سائٹ تک رسائی سے روکتے ہيں۔
بچوں کو شائد گھر سے دوری کا احساس اسليے اداس نہيں کرتا کيونکہ وہ ہر وقت اپنے دوستوں میں گھرے رہتے ہيں۔ دوستوں کا مطلب ہے ، تفريح، سرگرمياں، اور کرنے کو بہت کچھ۔ بور يت محسوس کرنے کا وقت ہی نہيں ہوتا۔
ہمارا تمام سٹاف بڑے تجربے والا اور سمجھ بوجھ والا ہے، جو ايک گرم جوش اور مدد گار ماحول فراہم کرتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہر سال اور زيادہ لڑکے اور لڑکياں کيمپس ميں رہنے کا فيصلہ کرتے ہيں۔ کچھ بچے ناسمجھ اور لاپرواہ بھی ہوتے ہيں؟ کوئی مسئلہ نہيں، يہ مسئلہ بھی جلدی نمٹا ديا جاتا ہے، کوئی گڑ بڑ نہیں البتہ سمجھ بوجھ کا استعمال۔ سختی ليکن انصاف کا فارمولا۔ ہر دفعہ کام آتا ہے۔
ہمارے نگران خانہ (ہاؤس پيرنٹز) ٰ کا انتخاب ان کی قوت برداشت، حس مزاح، توانائی ، تجربے اور سمجھ بوجھ کی بنياد پر کيا جاتا ہے، جن کا کام صبح کے وقت ہر کسی کو اٹھانا، اس بات کو يقينی بنانا کہ وہ کالج کے ليے سمارٹ طريقے سے تيار ہيں اور ان کے پاس ہر وہ چيز موجود ہے جس کی ان کو ضرورت ہو گی،واپسی پر ان سے سننا کہ انھوں نےآج کيا کيا، جن کو کوئی مسئلہ ہو ان کي بات سننا اور مسئلہ حل کرنا، ان کو احساس دلاناکہ ان کے کمرے کو صفائی کی ضرورت ہے ، ان کے ليے ہنسی مزاق کا وقت نکالنا، يا ان کو ياد دلانا کہ يہ يا وہ کام کرنے والا ہے يہ سب شامل ہے۔