پريپريٹري ڈيپارٹمنٹ
سکول کي ابتدائي زندگي دريافتوں کا وقت ہوتا ہے۔ بچے حصول علم اور تفہيم کے پياسے ہوتے ہيں جو کہ ہمارا جونيئر ڈيپارٹمنٹ امنگ انگيز اور نظم و ضبط کے انداز ميں مہيا کرتا ہے۔
ہماراتعليمي پروگرام اگر مختصراً بیان کياجائے تو دوحصوں پر مشتمل ہے۔ہم بچوں کو حصول علم،تحقيق و جستجو اور خيالات کي نشونما کے ذرائع مہيا کرتے ہيں اس کے علاوہ ہم انہیں تکنيکي مہارتوں کے بارے ميں بھي بہترين علم سے آراستہ کرتے ہبيں۔
سکول کے ابتدائي سالوں ميں بچے کلاس ميں پڑھائے جانے کي وجہ سے بہت فائدہ حاصل کرتے ہيں۔ يہ چيز ان کو اس قابل بناتي ہے کہ وہ مضبوط جماعتي تعلقات قائم کريں اور احساس تحفظ کو فروغ ديں جب کہ سکول کے ٹيچر ہر بچے کي صلاحيتوں اور دلچسپيوں کو جانچنے کي بھرپور کوشش کرتے ہيں۔ اگر بچہ کسي مشکل سے دوچار ہوتو اس مسئلہ کو ابتدائي دنوں ميں دریافت کر لیا جاتا ہے اور پھر اس کا تدارک شروع ميں ہي کر ليا جاتا ہے۔ بچوں کي تعدا کے لحاظ سے کلاسوں کا سائز چھوٹا ہوتاہے۔
قومي نصاب تعليم کے تحت آنے والے تمام مضامين پر ہم ہر بچے کو عبور حاصل کرواتے ہيں اور اس کے ساتھ ساتھ ہم انفرادي دلچسپيوں اور تخليقي صلاحيتوں کو بھي اجاگر کرواتے ہيں۔
فرنچ کے اپنے مضمون ميں بچے زبردست کارکردگي کا مظاہرہ کرتے ہيں۔ ہربچےکي حوصلہ افزائي کي جاتي ہے کہ وہ اپني قابليت کي مکمل نشونما کرے اور اپني صلاحيتوں کے عين مطابق بلند ترين تعليمي معيار حاصل کرے۔ بچوں کا تخليقي کام جس کی کلاس رومز نمائش کی جاتی ہے وہ ان ميں اپنی ترقي اور کارکردگي پر فخر کا احساس پيدا کرتا ہے۔
ہمارےجونئير ڈيپارٹمنٹ ميں اپنا کمپيوٹر سنٹر ہے جس ميں نہايت جديد سافٹ ويئر کے ہمراہ پينٹيئم کمپيوٹرز دسيتاب ہيں اور بچے اپنے سکول کے ابتدائي درجوں ميں ہي کمپيوٹر پر کام کرنا سيکھ جاتے ہيں اس سے ان کو اپنے اس مضمون ميں بھي فائدہ حاصل ہوتا ہے اور دوسري مہارتوں کو سيکھنے ميں بھي اس سے مدد ملتي ہے۔
کلاس ورک ميں اس سے متعلقہ مطالعاتي دورے اور فيلڈورک بھي شامل ہوتا ہے جو سکول کيمپس کے اندر ہی ایک چہل قدمی بھی ہوسکتا ہے اور سکول سے دور کوئی مخصوص سرگرمي بھی۔ دس سال اور اس سے بڑي عمر کے بچوں کے لئے ہر موسم بہارميں رہائشي ماحول کے مطالعاتي دوروں کا انتظام کيا جاتاہے۔
تعليمي نتائج نماياں طور پر قومي اوسط سے بلند ترين
بچوں کے لئے کرافٹ سکلز اور ،ڈرامہ اور موسيقي ميں اپني صلاحيتوں کو بڑھانے کے لئے وسيع مواقع دستياب ہیں۔ بہت سے طريقوں ميں سے يہ دو ايسے طريقے ہيں جن ميں ہم بچوں کي خود اعتمادي ميں اضافہ اور اپنے آپ کے اظہار کي قوت کي نمونما ميں ان کي حوصلہ افزائي کرتے ہيں اس طرح ان کے علم اور تعليمي افق ميں وسعت آتي ہے۔
موسيقي اور ڈراموں کے مختلف پروگراموں کا انتعقاد ہم والدين کے لئے منعقد کرتے رہتے ہیں جن میں بہت سے طلبہ جن کا تعلق موسيقي کے گروپس سے ہوتا ہے حصہ لیتے ہيں۔
گيارہ سال کي عمر پر بچے جونيئر ڈيپارٹمنٹ سے کوئين ايتھل برگاس کالج کے سينيئر ڈيپارٹمنٹ ميں منتقل ہوجاتے ہيں تاکہ سکول کي تعليم کو مکمل کرسکيں۔ ہمارے جونيئر ڈيپارٹمنٹ کا اسٹاف مکمل طور پرپرائمري تعليم ميں تربيت يافتہ ہے اور ايسا ماحول فراہم کرنے کا عزم کيۓ ہوئے ہے جس ميں خوش کن،پرمقصد ماحول مہيا ہوتا ہے اور بچے اپني قابليتوں ميں زبردست اضافہ کرتے ہيں۔
ہمارااس بات پر پختہ يقين ہے کے اگر بچوں کو صيح ماحول اور مناسب حوصلہ افزئي مہيا کي جائے تو ہر بچے ميں کامياب ہونے کي صلاحيت ابھرتي ہے۔ جوں جوں بچے سکول کے ذريعے ترقي کي منازل طے کرتے ہيں ان کو خصوصي مضمون کي تعليم سے متعارف کروايا جاتا ہے۔
ہماراسٹاف اپنے انفرادي مضامين کي تعليم دينے ميں خوشي محسوس کرتاہے اور اس بات کو يقيني بناتاہے کہ اسباق ترغيب انگيز اور دلچسپ ہوں اور جونئير نصاب تعليم کے لئے مقررکردہ معيار سے کہيں آگے کے اہداف حاصل کيۓ جائیں۔
مکمل اور تفصيلي رپورٹيں ہر ٹرم پر شائع کي جاتي ہيں اور والدين کو اپنے بچوں کي ترقي کے بارے ميں اساتذہ سے انفرادي طور پر باقاعدہ بات چیت کرنے کے مواقع مہيا کيے جاتے ہيں۔