انگلينڈ کی  تعليم اگرآپ يہ سائٹ     ديگر٣٥ زبانوں ميں سے کسی ميں   ديکھناچاہيں     تويہاں کلک      کريں
يوکے بورڈنگ سکول-ايتھل برگاس کالج
پانچ سے اٹھارہ سال کے لڑکوں اور لڑکيوں کے ليے خودمختار،نجی سکول    فون:
  044 1423 33 33 30
اپنے بچوں کوروائيتی انگلش تعليم ديں۔

انگلينڈ کی  تعليم اگرآپ يہ سائٹ     ديگر٣٥ زبانوں ميں سے کسی ميں   ديکھناچاہيں     تويہاں کلک      کريں

کل کي دنياکے لئے تياري

ہرسطح پر بچوں اور ٹيچرز کے درميان رابطہ کي حوصلہ افزائي کي جاتي ہےاس ضمن ميں ہيڈ ٹيچر تمام بچوں سے الگ الگ انفرادي طور پر يا چھوٹے غيررسمي ہفتہ وار لنچز کے دوران ملتے ہيں جس سے بچوں کو اپنے خيالات، تحفظات اور اپنے اہداف کے اظہار کا کافی موقع ملتا ہے۔

جي سي ايس اي کے (ايئر گيارہ ميں ليۓ جانے والے) امتحانات ميں کوئين ايتھل برگاس کالج کے طلبہ مسلسل بلند پایہ کاميابياں حاصل کرتے ہيں۔ ان امتحانات کے بعد موجودہ طلبہ يا نئے آنے والے طلبہ ہماري اس کلاس کا حصہ بنتے ہيں جسے ہم سکستھ فارم کہتے ہيں۔ سکستھ فارم کي کلاس ميں بارہ اور تيرہ سال کے بچے ہوتے ہيں۔ سکستھ فارم کلاس ميں رہتے ہوئے بچے جن اسٹينڈرڈز امتحانات کي تيار ی کرتے ہيں انکو اے ليولز کہاجاتا ہے۔

(وہ بچے جو رائڈنگ يعني شاہسواري سےمتعلق کورس کو اے ليولز کے ساتھ ملاکر کرتے ہيں اس کو بي ايچ ايس اے آئي کہاجاتاہے۔)

سکستھ فارم کلاس غيرمعمولي اور دل آويز حصہ ہوتا ہے جس کے دوران ہمارے اے ليول کے بچے وہ علم حاصل کرتے ہيں جو اعلي تعليم کے لئے ضروری ہے اور جو انکو آزادي و خودمختاري کے ساتھ مزيد ذمہ دارياں قبول کرتے کے قابل بنات ہے۔۔  

اطلاعاتي اور ترسيلي ٹيکنالوجي - آئي سي ٹي - کمپيوٹنگ

ہمارے ہاں سے فارغ ہو کر جانے والے ہر طالب علم کے پاس کمپيوٹر سے متعلقہ مہارتيں موجود ہوں گي جنکی ايسي نئي دنيا ميں داخل ہونے کے لئے جس ميں کمپيوٹر کي مانگ زيادہ سے زيادہ ہوتي جارہي ہے۔ ضرورت ہے۔ ہم نے اپنے تمام شعبوں کو جديد ترين ٹيکنالوجي پر مشتمل تیزرفتار پينٹيئم کمپيوٹروں سے آراستہ کرنے کے لئے بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ ۔

ريفرنس رومز ميں بچے انٹرنيٹ تک ٹيچرز کي نگراني میں رسائي حاصل کرسکتے ہيں اور سي ڈي - روم پر دستياب بلند معيار کي معلومات کو بھي زيراستعمال لاسکتے ہيں۔ ہمارے ہاں آئی سی ٹی کے منتظم موجود ہيں جو ہر فرد کي ضروريات کا اندازہ لگاتے ہيں اور کمپيوٹر لٹريسي سے لے کر اے ليول انفارميشن سسٹمز کے کورسز ترتيب دیتے ہيں۔

ہمارے بچے جديد سافٹ وئير کے استعمال ميں خوداعتماد ہيں جس ميں جديد ورڈپروسيسنگ، سپريڈ شيٹس، ڈيٹابيس،پبلشنگ اينڈ ڈرائنگ پيکجز،پريزنٹيشن سافٹ وئير شامل ہيں اور اس کے علاوہ وہ ضروري مہارتيں بھي

حاصل کرتے ہيں جن کو تمام مضامين کے کورس ورک کے لئے استعمال کرنا پڑتا ہے تاکہ بہترين معيار حاصل کيا جاسکے۔

نئی بات

ہم نے آرٹ سيٹلائٹ انٹرنيٹ کنکشن کي تنصيب کي ہوئي ہے جوکہ اپلنک اور ڈاؤن لنک کي صلاحيت کے ساتھ دستياب ہيں۔جب ہمارے بچوں کي بہت بڑي تعداد انٹرنيٹ تک بیک وقت رسائي حاصل کررہي ہو تو ہمارے اس نظام کی وجہ سے انٹرنيٹ کي رفتار کافی تيز رہتی ہے۔

آج کي دنيا کے تقاضوںکے عين مطابق تعليم

ايئر گروپس کو کچھ مضامين ميں ان کي عام قابليت کو مدنظر رکھتے ہوئے عليحدہ رکھنے سے اسباق کي افاديت ميں اضافہ ہوتا ہے اور بمارے تجربہ کے مطابق بچے اس حکمت عملي کو خوش دلي سے قبول کرتے ہيں۔

ہم اس امر ميں زبردست دلچسپي رکھتے ہيں کہ والدين خود کو ان تمام تعمیری اور عملی تعلقات سے علحیدہ محسوس نہ کریں، جو اساتذہ اور شاگردوں کے درمیان کوئين ايتھل برگاس جيسے عمدہ معيار کے کالج ميں فروغ پاتے ہیں۔ ہماری نظر میں والدین وہ طاقت ور قوت ہیں جو ہر شاگرد کو اپنی تعلیمی صلاحتوں کو مکمل طور پر اجاگر کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے، اسلئے ہم ان کو پوری طرح اس عمل میں شامل کرتے ہیں۔ ۔ بچوں کے اساتذہ ان کي ترقی کو باقاعدگي سے جانچتے رہتے ہيں جس کے لئے وقفوں سے ان کے کام کو نمبر دينےکا عمل کيا جاتاہے۔ یہ رپورٹس پھر بچوں اور ان کے والدين کو دي جاتی ہیں تاکہ ان کو بچوں کي پراگرس سے مطلع رکھاجائے۔

ساراسال ہي والدين کے لئے ايسی آئر گروپ کی ملاقاتوں کا انتظام کيا جاتا ہے جس ميں انہیں ہمارے سٹاف سے ملتے اور اپنے بچوں کي ترقي کےبارے ميں، اگر ان کے ذہن ميں کوئي سوال ہو تو، پوچھتے کا موقعہ ملتا ہے۔ ۔ہر ٹرم کے اختتام پر سکول کي جانب سے والدين کو عام کارکردگی کے بارے ميں ايک تفصيلي رپورٹ دي جاتي ہے جس ميں ان کے بچے کي ہر خصوصي مضمون ميں ترقي کا درجہ لکھا ہوتا ہے۔

بہت سے ايسے والدين بھي ہيں جو کہ انگلش بول يا سمجھ نہيں سکتے تو ان کے لئے ہم ان کے بچے کي کارکردگی کی رپورٹ کا ترجمہ ان کي زبان ميں کروا کر روانہ کرتے ہيں يا پھر تمام رپورٹ کو ايک کيسٹ ميں ان کي اپني زبان ميں ريکارڈکرکے بھيجاجاتا ہے تاکہ وہ اس کو سن سکيں۔ ہميں يہ پتہ چلاہے کہ وہ بچے جو اپني تمام تر صلاحيتوں کو استعمال کرنے سے گريز کرتے ہيں جب ان کو يہ پتہ چلے کہ ان کي کارکردگی کے بارے ميں ہم ان کے والدين کو رپورٹ ديں گے اور وہ اس سے باخبر ہوں گے تو اس سے وہ حصول علم پر مزيد توجہ دينا شروع کرديتے ہيں۔

چودہ سال کي عمر پر ' ايئر دس ميں' بچے دوسال کا خصوصي اسٹڈي پيريڈ گیارہویں سال کے آخر میں جي سي ايس اي کے امتحانات دينے کے ليے شروع کرتے ہيں جب وہ پندرہ سے سولہ سال کے لگ بھگ ہوتے ہيں۔ اس طرف گامزن ہونے کي رفتار آرام سے طے کي جاتي ہے اور ہر بچے کے لئے اوسط ہدف آٹھ اچھے گريڈزکا حصول ہوتا ہے۔ ائير دس ميں اسٹڈي کورسز کا چناؤ عمدہ بنايا جاتا ہےتاکہ اصل مضامين جن کا امتحان دينا ہوتاہے ان پر زوردياجاسکے۔ اسکےلئے مضامين کي فہرست ميں خودکارانداز سے مذہبي اسٹڈيز، انفارميشن ٹيکنالوجي (کمپيوٹنگ) اور سپورٹ شامل ہوتے ہيں۔ يہ اضافي مضامين اس تعليم کی روح کو برقرار رکھتے ہیں جو ہم ہر طالب علم کو ديتے ہيں۔

اسٹڈي پروگرام ميں ايسی نجی اور سوشل تعلیم بھی شامل ہے جو ایسے موضوعات پر مشتمل ہوتے ہيں جیسے سگريٹ نوشي، منشيات، روابط، عزت نفس،اقدار اور امتيازي سلوک سے متعلقہ مسائل۔ کيريئرز کے اسباق اس ميں اضافہ کرتے ہيں۔ تمام شعبوں ميں ايسا انداز اپنایا جاتا ہے جس سے اٹھائے گئے مسائل کے بارے ميں حساس اور مثبت جوابات مہياکيۓ جاسکيں۔

ايک جديد سکول ہونے کي حيثيت سے ہم نے ہفتہ کو صبح والے اسباق کو ختم کرديا ہے تاکہ کلاس ورک کو ورکنگ ویک سے مطابقت دینے کے لئے صرف سوموار سے جمعہ تک رکھا جائے۔

کوئين ايتھل برگاس کالج نے آج کي دنيا کے تقاضوں کے عين مطابق اور اس سے متعلقہ تعليم کي فراہمي کا عزم کيا ہوا ہےاور ہم نے بلند معيار کي زبان سے متعلقہ سہوليات کي فراہمي کے ليے زبردست سرمايہ لگايا ہے۔ ہمارے ہاں ملٹي سيٹلائٹ ريسيپشن موجود ہے اور اس نظام کے ذريعے بہت سے مختلف کلاس رومز ميں تمام متعلقہ ممالک کي نشريات موصول ہوتي ہيں ۔ہمارے ہاں جديد بنيادوں پر استوار نئي زبانوں سے متعلقہ لائبريري بھي دستياب ہے۔