انگلينڈ کی  تعليم اگرآپ يہ سائٹ     ديگر٣٥ زبانوں ميں سے کسی ميں   ديکھناچاہيں     تويہاں کلک      کريں
يوکے بورڈنگ سکول-ايتھل برگاس کالج
پانچ سے اٹھارہ سال کے لڑکوں اور لڑکيوں کے ليے خودمختار،نجی سکول    فون:
  044 1423 33 33 30
اپنے بچوں کوروائيتی انگلش تعليم ديں۔

انگلينڈ کی  تعليم اگرآپ يہ سائٹ     ديگر٣٥ زبانوں ميں سے کسی ميں   ديکھناچاہيں     تويہاں کلک      کريں

کھيل کود سے متعلق سرگرمياں

انفرادي صلاحيت اور اچھي ٹيم سپرٹ ہمارے کوئين ايتھل برگاس کالج کے اہم ترين مقاصد ہيں اور ہم ہر ايک طالب علم کو تعليمي،فنکارانہ اور کھيل کود کي سرگرميوں سے فائدہ اٹھانے پر ہم ان کي حوصلہ افزائي کرتے ہيں۔

انفرادي اور ٹیم کے کھیلوں کا جامع چناؤ بچوں کو اپني ترجيحات اور متعلقہ مہارتوں کو فروغ دينے کے قابل بناتي ہيں۔

ہمارے سکول ميں شاندار ترين شاہسواري کامرکز موجود ہے جو کہ برٹش ہارس سوسائٹي کے متعين کردہ معيار کے عين مطابق تربيت کي پيش کش کرتا ہے۔ تربيتي کورس ابتدائي مراحل سے لے کر مقابلہ کرنے کي سطحو ں تک موجود ہے اس ضمن ميں طلبہ اپنے گھوڑے يا سکول کي جانب سے مہيا کردہ گھوڑے استعمال کرسکتے ہيں۔

انفرادي برتری اور ايک اچھي ٹيم سپرٹ

بہت سي کھيلوں ميں ہميں برتري حاصل ہے اور ہم دوسرے خودمختار پرائيويٹ اور پبلک سکولوں کي ميزباني بھي کرتے ہيں۔ہمارے پاس شاندار نوعيت کا گرم اندروني اطمينان بخش تيراکي کا پُول بھي موجود ہے۔

ہمارے بڑے سپورٹ ہال ميں جم، بيڈ منٹن اور بہت سي دوسري اقسام کي سرگرمياں دستياب ہيں۔ اسکے علاوہ ہمارے ہاں جمنيزئيم کے لئے بہت سی چھوٹی جگہیں بھي موجود ہيں۔

زبردست سازوسامان، سہوليات اور مواقع۔۔۔۔  

ہماري سہوليات عمدہ ترين ہيں اور انمیں حسب ذيل سہولتيں شامل ہيں:

طوفانی روشنیوں (فلڈ لائٹ) سے آراستہ بيس عدد نيٹ بال/باسکٹ بال تربيتي مقامات

طوفانی روشنیوں سے آراستہ ايک عدد بين الاقوامي سائز پر مبني سپورٹس فٹبال پچ

طوفانی روشنیوں سے آراستہ ايک عدد بين الاقوامي سائز پر مشتمل سپورٹس رگبي پچ

طوفانی روشنیوں سے آراستہ راؤنڈرز/کرکٹ کي پريکٹس کے لئے بيس عدد نيٹس

طوفانی روشنیوں سے آراستہ تمام موسموں کے لئے قابل استعمال دو عدد والي کورٹس ہائي ٹيکنالوجي پر مشتمل فٹنس جانچنے کا آلہ

طوفانی روشنیوں سے آراستہ تمام موسموں کے لئے قابل استعمال دو عدد سپورٹس کورٹس

طوفانی روشنیوں سے آراستہ تمام موسموں کے لئے قابل استعمال تين عدد نيٹ بال کورٹس

طوفانی روشنیوں سے آراستہ تمام موسموں کے لئے قابل استعمال پانچ عدد ٹينس کورٹس

طوفانی روشنیوں سے آراستہ تمام موسموں کے لئے قابل استعمال ايک عدد رننگ ٹريک

طوفانی روشنیوں سے آراستہ ايک عدد ہالف سائز فٹبال پيچ

طوفانی روشنیوں سے آراستہ چار عدد عليحدہ جمنيزئيمز

طوفانی روشنیوں سے آراستہ تمام موسموں کے لئے قابل استعمال ايک عدد کرکٹ پريکٹس پچ

گرم اندروني طور پر قائم کردہ تيراکي کا پول

طوفانی روشنیوں سے آراستہ ايک عدد کرکٹ ماسٹر پچ

اليکٹرک رننگ مشين چھ عدد

طوفانی روشنیوں سے آراستہ تمام موسموں کے لئے قابل استعمال دو عدد سينڈ لانگ جمپس

طوفانی روشنیوں سے آراستہ دو عدد ہائي جمپ ايرياز

طوفانی روشنیوں سے آراستہ دو عدد ہاکي پچز

دوعدد تھيراپي سوناز يعني بھاپ کے ذريعے ليے جانے والے غسل کے لئے بنائي گئيں جگہيں۔

کيمپس سے پرے ہم آؤٹ ڈور سرگرميوں کي حوصلہ افزائي کرتے ہيں اور ہر موسم بہار کي ٹرم ميں ائير سات اور آٹھ کے لئے خصوصي کورس چلاتے ہيں جس ميں چٹانوں پر چڑھنا،کشتي راني،کوہ پيمائي اور غاروں کا مشاہدہ وغيرہ شامل ہيں ۔

10 ايکڑ پر مشتمل طوفانی روشنيوں کے وسائل

ويک اينڈ کي سخت ترين مشقوں ميں ڈيوک آف ايڈن بارو ايوارڈ کے لئے تربيت فراہم کي جاتي ہے اور ہم آسٹريا اور فرانس تک طوفانی روشنیوں سے آراستہ سکينگ ٹرپس يعني لمبي پتريوں کے ذريعے برف پر پھسلنے کے کھيل کاانتظام کرتے ہيں۔ ہم ہر طالب علم کوجسماني کسرت اور زندگي کے صحت مندانہ اندز کو برقرار رکھنے کي اہميت کو تسليم کرنے کےلئے اس کي حوصلہ افزائي کرتے ہيں۔

انگلينڈ کے شاہي خاندان کي طرف سے ڈيوک آف ايڈن بارو ايوارڈ کا اجرا کيا گيا تھا۔ اس کے تحت بہت سي ايسي سرگرمياں آتي ہيں جوجسماني تندرستي،خوداعتمادي اور قائدانہ صلاحيتوں کي حوصلہ افزئي کرتي ہيں۔

بيروني دلچسپياں

کوئين ايتھل برگاس ميں ہمارے تمام طالب علموں کے لئے کلاسوں کے دوران اور بعد ميں زندگي دلچسپيوں اور بلند جذبوں سے چمکتي دمکتي نظر آتي ہے۔

ہم اپنے طالب علموں سے اس امر کي توقع رکھتے ہيں اور ان کي حوصلہ افزائي کرتے ہيں کہ وسيع پيمانے کي دلچسپيوں کو فروغ ديں اور يہ کلبز اور سوسائٹيز ميں دستياب ہوتي ہيں جو بڑے پيمانےپرسکول کي طرف سے پيش کردہ سماجي، فنکارانہ، سپورٹنگ اور تعليمي دسترس ميں فراخي لاتے ہيں۔

ہماري اپني سپورٹنگ اور شاہسواري کي سرگرميوں کي وضاحت بروشر ميں ہم نے کہيں کي ہے مگر پھر بھي اس موضوع کو جاري رکھتے ہوئے آپ کے علم ميں لاياجاتا ہے کہ کوئين ايتھل برگاس کا ڈيوک آف ايڈن بارو ايوارڈ سکيم کے تحت سونے،چاندي اور کانسي کے تمغات لينے کا شاندار ريکارڈ ہے۔

سکول کے بعد کي سرگرميوں ميں موسيقي اور ڈرامہ بہت مقبول ہيں اور کوئين ايتھل برگاس کے طلبہ دونوں کي تياري کرتے ہيں اورہر سال عمدہ کارکردگي دکھاتے ہيں۔

تہذيبي مجلسوں، مثال کے طور پر تھيٹر، بيلٹ، اوپيرا اور نغمہ و سرور کي محفليں باقاعدگي سے منعقد کي جاتي ہيں۔

سکول کےکلبز اور سوسائٹيز کي سرگرمياں نہايت اہميت کي حامل ہوتي ہيں۔ آرٹ، شطرنج، بيڈمنٹن، نغماتي آلہ،کمپيوٹنگ، فٹبال، زبانيں، والي بال، کھاناپکانا، مباحثے، ڈرامہ، کسرتيں - ان تمام سرگرميوں کے لئے سرگرم کلبز موجود ہيں جنکو اچھي پشت پنہائی حاصل ہے اور جن ميں اور دلچسپيوں کے سامان بھي موجود ہيں جو کہ کرافٹس سے لے کر زندگي کو بچانے والي سرگرميوں پر مشتمل ہيں۔

کوئين ايتھل برگاس ميں ہمارا بنيادي اصول "زندگي بھر کے لئے تعليم" ہے اور کلاس سے قبل ،دوران اور بعدازان ہم اپنے اس مقصد کو اپني سرگرميوں کے ہر رخ ميں مد نظر رکھتے ہيں۔