انگلينڈ کی  تعليم اگرآپ يہ سائٹ     ديگر٣٥ زبانوں ميں سے کسی ميں   ديکھناچاہيں     تويہاں کلک      کريں
يوکے بورڈنگ سکول-ايتھل برگاس کالج
پانچ سے اٹھارہ سال کے لڑکوں اور لڑکيوں کے ليے خودمختار،نجی سکول    فون:
  044 1423 33 33 30
اپنے بچوں کوروائيتی انگلش تعليم ديں۔

انگلينڈ کی  تعليم اگرآپ يہ سائٹ     ديگر٣٥ زبانوں ميں سے کسی ميں   ديکھناچاہيں     تويہاں کلک      کريں

آرٹ اور ڈرامہ تخليقيات اور تخيل

کسي کے ذہن ميں اگر آرٹ سے مراد صرف کاغذ پر پينٹ کرنا ہے تو وہ غلطي پر ہے۔ کوئين ايتھل برگاس ميں آرٹ کے ذريعے بچوں کي صلاحيتوں ميں زبردست بہتري لائي جاتي ہے۔ يہ سوچنے اور تخليقي انداز ميں عمل کرنے، حس آگاہي اور تخيلاتي قوت کو ديکھنے اور مشاہدہ کرنے کی صلاحیت کو فروغ ديتي ہے۔

اس لئے ہمارے خيال ميں آرٹ بہت اہميت کي حامل ہے۔ طلبہ جن موضوعات پر کام کرتے ہيں ان ميں ڈرائنگ، پينٹنگ، پرنٹ ميکنگ، فوٹوگرافي،کوليج يعني مختلف چيزوں کے ٹکڑوں کو ترتيب دے کر خوشنما طريقے سے لگايے جانے کا فن ، ،ٹيکسٹائلز، ڈيزائن، کمپيوٹر، راسٹر يعني سکرين کے ذريعے بنائي گئيں شکليں، مجسمہ سازي، کرافٹس، عمارت سازي، ماڈلز کي تياري اور تعميرات شامل ہيں۔

ان سب کے علاوہ آرٹ کا فن انسان ميں تخليقي قوت کي نمو کرتا ہے جو اس مضمون کے علاوہ بہت سے دوسرے مضامین میں بھی کام آتی ہے۔

کوئين ايتھل برگاس کالج ميں ڈرامہ کي کلاسيں طلبہ کے لئے ايک محفوظ ماحول مہيا کرتي ہيں تاکہ وہ تخيلاتي اور اصل زندگي سے اخذ کيے گئے حالات، کردار اور روابط کي عکاسي کريں۔ اس چيز کا مقصد خيالات کي ترسيل،ناظرين کے احساسات ،ممکنہ اسباب اور نتائج کي تحقيق يا زبان کے مختلف سياق و سباق کي وضاحت کرنا بھي ہو سکتا ہے۔

ڈرامہ طلبہ کو جن مہارتوں کو فروغ دينے کا موقع ديتا ہے ان ميں حرکت،نقل اتارنا،برجتگي،کھيل کي تشکيل، تحريرنگاري اور فن تقریر شامل ہے۔

زندگي کے تمام ادوار ميں بات کرنے کي قابليت اہميت کي حامل ہوتي ہے مگر جب انسان بالخ ہوتا ہے تو اس کي اہميت کہيں زيادہ ہوتي ہے۔ اس شعبہ ميں اگر شروع سے خوش کن ابتدا کي جائے تو ايسي خوداعتمادي پيدا ہوتي ہے جس کو عام حالات ميں پيدا کرنے کے لئے سالوں کي مدت درکار ہوتي ہے۔

ڈرامہ کي تحسين و توصيف بھي اہميت کي حامل ہوتي ہے اور بہت سے افراد کو پتہ ہے کہ ان کي زندگي بھر کي تھيئٹر سے متعلق خوشي کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب وہ نوجوان تھے۔

طلبہ جب خوداعتمادي اور دلچسپي سے کام کريں تو ان کي حوصلہ افزائي کي جاتي ہے۔ تعاون فراہم کيا جاتا ہے اور ہر کلاس کے طالب علم سينئير کلاس کے طلبہ، والدين اور دوستوں کے سامنے اپني کارکردگي دکھاتے ہيں

انگلينڈ ميں ڈرامہ کے امتحانات لينے والا ايک ادارہ ہے جس کو ايل اے ايم ڈي اے کہتے ہيں۔ ان امتحانات ميں ہمارے طلبہ باقاعدگي سے شاندار نتائج دکھاتے ہيں۔

تال اور موسيقي ادائیگي، سماعت،نغمہ نگاري

موسيقي کے ہمارے شعبہ کا بنيادي اصول يہ ہے کہ موسيقي سب کے لئے ہے۔ نغمہ سازي کے آلات اور نغمہ نگاري ميں شموليت بچوں ميں وفاداري، خوداعتمادي اور کارکردگي پر تحسين جيیسے خصائل کي روح پھونکتي ہے۔ تمام طلبہ ايسا کورس کرتے ہيں جس ميں نغمے گانا، سننا اور نغمہ نگاري شامل ہوتي ہے۔سات سال سے تيرہ سال کي عمر کے بچوں کے لئے صوتي موسيقي کي بہت سي اقسام موجود ہيں جو موسيقي کے بہت سي قسموں کا احاطہ کيے ہوئے ہيں جن ميں راؤنڈز، کينز،فوک سانگز،سي شينٹيز، ہيمز، روحاني، شوسانگز، ردھم اور بلوز، کلاسيکل، راک اور پاپ شامل ہيں۔

طلباء کي کافي تعداد کو کم از کم موسيقی کے ايک آلہ کي ٹيوشن ضرور دي جاتي ہے اور بہت سے آلات کو مختلف مہارتوں اور جذبوں کے ساتھ استعمال کيا جاتا ہے۔ طلباء کو مختلف گروپس کے تحت ان آلات کو استعمال کرنے پر حوصلہ دياجاتاہے۔ ہمارے ہاں زبردست قسم کا چائير يعني سازندوں کا گروہ موجود ہے جس نے دنيا کے مشہور ترين يارک منسٹر اور ريپن کيتھيڈرل ميں اپني کارکردگي دکھائي ہے۔ موسيقي کے کورس ميں گانا، سادہ نغمہ سازي اور تھيري اور کلاسيکل و جديد موسيقي کا زباني تعارف شامل ہے۔

ہمارے خيال ميں جو لوگ گانے گاتے ہيں ان کو گانا سننا بھي چاہيے اس لئے ہمارے ہاں بعض اوقات موسيقار آتے ہيں اور مقامي طور پر نغمہ و سرود کي محفل جماتے ہيں۔

ہم خوش قسمت ہيں کہ ايسے علاقے ميں واقع ہيں جہاں پر عمدہ معيار کي موسيقي اور ڈرامہ کے لئے مواقع دستياب ہيں۔

انگلينڈ ميں ايک خصوصي ادارہ ہے جو کہ موسيقي کے امتحانات منعقد کرتا ہے اور اس کا نام آرايس ايم ہے۔ ہمارے بچے باقاعدگي سے ان امتحانات ميں شاندار نتائج دکھاتے ہيں۔