ہر انسان ميں ترقي و ترويج کي صلاحيت موجود ہے
کيرئير کي ترقي و ترويج
کيرئير کي ترقي سے متعلق کوئين ايتھل برگاس کالج کاانداز نظر مثبت اور روشن خيالي پر مبني ہے ہم تمام ہچوں کي مدد ان کے سکول کيرئير کے دوران کرتے ہيں تاکہ وہ بعد والي زندگي کے لئے اپني صلاحيتوں اور دلچسپيوں کے مطابق منصوبہ بندي کرسکيں۔
اس موضوع کے تحت بہت سي معلومات دستياب ہيں۔ہمارے کپيوٹر ڈيٹابيس ميں کيرئيرز کے بارے ميں بہت زيادہ انفارميشن دستياب ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارے سکول کي لائبريريوں ميں بھي بہت سا معلوماتي مواد دستياب ہے۔ بیرونی ماہرين بامقصد معلومات فراہم کرتے ہيں جو کہ طلبہ اور اساتذہ کے درميان ہونے والے رسمي اور غيررسمي مباحثوں کو مزيد تکميل تک پہنچاتے ہيں۔ ہمارا سکول انڈيپنڈنٹ سکولز کيرئيرز آرگينائزيشن کا ممبر ہے اور بہت سے اسٹاف ارکان کيرئير ايڈوائز کي حيثيت سے بھي تربيت يافتہ ہيں۔
بچوں کے طويل المدت مقاصد پر زيادہواضع طور پرتوجہ مرتکز کی جاتی ہےاور يہی جي سي ايس اي اور اے ليول کے امتحانات ميں کاميابي کے لئے زبردست بنياد بنتے ہيں کيونکہ کيرئير کے اہداف اور ان کو حاصل کرنے کےذرائع کو مکمل طور پر سمجھ ی؛ا جاتا ہے۔۔
ہمارے پروگرام کے تحت حصول علم کے امکانات بہت زيادہ ہیں جس کے لئے زبردست تربيت يافتہ گريجوايٹ اسٹاف کي مدد حاصل ہوتي ہےجوکہ نہايت جديد ترين آلات ، نصابی کتابوں کي بکثرت رسد، اور شاندار لائبريري اور ريفرنس بکس سے استفادہ کر سکتے ہیں
تعليمي سہوليات کے ضمن ميں مزيد سرمايہ کاري جاري ہے جو کہ ہمارے اس عزم کا جيتا جاگتاثبوت ہے کے ہم بلندتر تعليمي کارکردگي کے حصول کو مستقبل میں مزید وسعت دينےکا پکاارادہ کيے ہوئے ہيں۔ہمارے کوئين ايتھل برگاس کا تعليمي امتحاناتي نتائج کے سلسلے ميں انگلينڈ کے چوٹي کے سکولوں ميں بلند ترين مقام کوئي اتفاقي حادثہ نہيں ہے بلک
ہ ہماري انتھک جدوجہد کا نتيجہ ہے۔
آرٹس يعني فنون لطيفہ
مرتعش فنکارانہ کلچر کے بغير زندگي نادار سے نادار تر ہو جاتی ہےاس لئے کوئين ايتھل برگاس کالج کے طالب علموں کي حوصلہ افزائي کي جاتي ہے کہ وہ بلند معيار کي سہوليات کو استعمال کرتے ہوۓ اپني انفرادي تخليقي قوت کي نشونما کرنے میں سنجیدگی سے دلچسپي لیں۔۔
ہمارے آرٹ اينڈ ڈيزائن سنٹر ميں نہ صرف کمپيوٹر کي مدد سے چلنے والي گرافک ڈيزائن اور فوٹوگرافي کي سہوليات دستياب ہيں بلکہ فائن آرٹس اسٹوڈيو بھي موجود ہے۔ کوئين ايتھل برگاس کالج کے بہت سے آرٹس کے طلبہ آرٹ کالجز اور يونيورسٹيز ميں جانے کے لئے ترقي کرتے ہيں۔
موسيقي کا ہر پہلو کلاس کے خصوصي شعبہ اور انفرادي مطالعہ کي ضروريات کو پورا کرتا ہے اور ہمارے ڈراميٹک آرٹس پروگرام کا جزلازم ہے۔ اعلی تربيت يافہ اساتذہ بہت سے آلات کے بارے ميں مکمل تعليم ديتے ہيں۔ ہمارے ہاں بہت سے کمرے موجود ہيں جہاں پر انفرادي طور پر موسیقی کی مشق کي جاسکتي ہے اس کے علاوہ کي بورڈ ليبارٹريز اور ميوزک اسٹوڈيو تمام بچوں کي حوصلہ افزائي کے ليے موجود ہيں اور يہ ان کي ابتدائي صلاحيتوں سے لے کر مکمل فنکار بننے تک کي تمام ضروريات کو پورا کرتے ہيں۔
موسيقي، ويزوئل آرٹس يعني تصاويري فنون لطيفہ اور کارگزاري ہماري کلچرل سرگرميوں کے پروگرام ميں يکجا ہوتي ہيں جس پر ہميں فخر حاصل ہے۔نئے ايئر کنڈيشنڈ ڈرامہ اسٹوڈيو ميں ماہرانہ معيار کي لائٹنگ، اسٹيج سے متعلقہ آلات بمعہ کلوزڈ سرکٹ ٹي وي دستياب ہيں۔ اس اسٹوڈيو کو فوري طور پر دوسو سيٹوں پر مشتمل تھيٹر ميں تبديل کيا جاسکتا ہے جب سکول کي معمول کے مطابق ہونے والی تھيٹر اور موسيقي سے متعلق سرگرميوں کے انعقاد کے لئے اسکي ضرورت پڑے۔ اے ليول کے امتحانات کے لئے آرٹس کے مضمون کے چناؤ کو ہمارے کچھ طلبہ بہت اہميت ديتے ہيں جو کہ بعد ازاں شاندار نتائج حاصل کرتے ہيں۔
خداد صلاحيت اور پيشہ ورانہ مہارت کے ساتھ روايتي درس و تدريس
علم اخلاقيات
کوئين ايتھل برگاس ميں ہم تعليمي کارکردگي پر سب سے زيادہ زور ديتے ہيں کيونکہ يہ کيرئيرز کے مواقع ميں کاميابي اور ان کي تکميل کا ذريعہ ہے۔ تمام کورس ورک کي ترتيب بندي روزمرہ زندگي کو مدنظر رکھ کر کي جاتي ہے۔
ہم علم اخلاقيات کو وسيع تناظر ميں ليتے ہيں جس کو مذہبي علوم، تاریخ، جغرافيہ کے سياق وسباق سے کہيں بلند ترين وسعت عطا کرتے ہيں جيسا کہ ہماراسکول ملک کي کچھ نہايت ہي بہترين جغرافيائي اور تاريخي جگہوں کے نہايت قريب واقع ہے اور يہ اہم ترين مضامين بہتر انداز ميں پڑھائے جاتے ہيں۔
ہماري روزمرہ زندگيوں کي خصوصيت سے متعلقہ مطالعات ہمارے بزنس کے شعبہ ميں جديد تر انداز ميں کروائے جاتے ہيں۔ تمام طالب علم کمپيوٹر لٹريسي اور انفارميشن ٹيکنالوجي کے کورسز ليتے ہيں اور ايسا کرنے سے وہ کام کي دنيا کا تجربہ ينگ انٹرپرائز بزنس مينجمنٹ سکيم کے ذريعے حاصل کرسکتے ہيں جس ميں کوئين ايتھل برگاس کالج کے طلبہ بہت کاميابياں دکھاتے چلے آرہے ہيں۔
زبانيں
ہمارا مختلف نوعيتوں کا مالک اور ہميشہ سے وسعت پذير زبانوں کا جديد شعبہ طلبہ کو يورپ کي زبانوں کو سيکھنے کے لئے موقع فراہم کرتا ہے اور اساتذہ جو کہ اہل زبان ہوتے ہيں اکثر ان کي مدد کرتے ہيں طلبہ خود بھي زبان کا اچھا تلفظ سيکھتے ہيں اور زبان رواني اور خوداعتمادي سے بولنے کے قابل ہوجاتے ہيں۔
ہمارے زبان سے متعلق شعبہ ميں لينگوئج ليبارٹري، ملٹي ميڈيا کمپيوٹرز، ٹيکسٹ بکس، کيسٹيں، اخبارات اور مجلات وسيع پيمانے پر دستياب ہيں۔
ہمارا جديد سيٹلائٹ ٹي وي اور ريڈيو کي نشريات وصول کرنے والا نظام سکول کو اس قابل بناتا ہے کہ مختلف غيرملکي زبانوں کے پروگراموں کي نشريات کو بیک وقت وصول کرسکے اور ان کو انفرادي طور پر زبان کے متعلقہ شعبوں ميں پہنچائے۔ فرنچ،جرمن اور ہسپانوي زبانوں کي تعليم ہمارے ہاں دي جاتي ہے۔
سائنس کے مضامين
ہمارے سائنس کے شعبہ کا مرکز کيميا، فزکس، حياتيات اور نفسيات کے علوم کا احاطہ کيے ہوئے ہےجبکہ ہر مضمون کے لئے عليحدہ ،پرمقصد ليبارٹريز موجود ہيں۔ سائنس کے شعبہ کا تمام اسٹاف گريجوايٹ ماہرين پر مشتمل ہے۔
حساب اور سائنسز کا مطالعہ نظريات، تجربات اور عملي استعمال کے درميان روابط کے اظہار کي خاطر تشکيل ديا گيا ہے۔ اس سے ہمارے طلبہ کو ايک واضح تجزياتي زاويہ نگاہ کي ترويج ميں مدد ملتي ہے جو کہ ان کے تعليمي کام کے ہر حصہ ميں معاون ثابت ہوگا۔
ہر طالب علم کے جديد اصولوں سے متعلقہ علم ميں اضافہ روزمرہ زندگي اور آنے والي زندگي کو مدنظر رکھتے ہوئے کيا جاتاہے اور يہ ہمارے سکول کے نصاب تعليم کا حصہ ہے۔ بچوں کو سوال پوچھنے پر اور جديد ترقي کے تخليقي پہلوؤں کے اظہار پر ان کي حوصلہ افزائي کي جاتي ہے۔